مرکزی انجمن تاجران مری تاجروں کے مسائل حل کرنے میں مکمل نا کام ہو چکی،عبدالحمید عباسی

منگل 23 جنوری 2018 23:40

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2018ء) سابق صدر مرکزی انجمن تاجران عبدالحمید عباسی نے کہا ہے کہ مرکزی انجمن تاجران مری تاجروں کے مسائل حل کرنے میں مکمل نا کام ہو چکی ہے لیکن اس کا مقصد یہ ہر گز نہیں کہ تاجروں کے اتحاد کو پا مال کیا جائے، ہم لوئر بازار کے تاجروں کے ساتھ کھڑ ے ہیں اور انکے مسائل حل کر نے کے لئے تر جہی بنیادوں پر اقدا مات کئے جا ئیں گئے موجودہ انجمن تاجران کی معیاد پوری ہو چکی ہے فوری طور پر نئے الیکشن نا گزیر ہیں تاجر برادری با شعور طبقہ ہے جو آ ئندہ اہل نما ئندوں کا انتخا ب کریں تاکہ تاجر برادری کے مسائل حل ہو سکیں۔

متعلقہ عنوان :