زینب کے قاتل کیخلاف ایک برس قبل ہی شکایت درج کروانے کی کوشش کی گئی تھی

تاہم پولیس نے شکایت گزاروں کو ہی ڈرا دھمکا کر شکایت درج کرنے سے انکار کر دیا تھا: اینکر اقرار الحسن کا انکشاف

muhammad ali محمد علی منگل 23 جنوری 2018 23:39

زینب کے قاتل کیخلاف ایک برس قبل ہی شکایت درج کروانے کی کوشش کی گئی تھی
قصور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 جنوری 2018ء) اقرار الحسن نے انکشاف کیا ہے کہ زینب کے قاتل کو ایک برس قبل ہی گرفتار کرنے کا موقع ہاتھ آیا تھا تاہم پولیس نے کوئی ایکشن نہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق قصور کی ننھی زینب کو بالآخر گرفتار کر لینے کا سرکاری اعلان کر دیا گیا ہے۔ تاہم عمران نامی قاتل کی گرفتاری کے بعد کئی تشویش ناک انکشافات ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

معروف اینکر اقرار الحسن نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے زینب کے قاتل کیخلاف ایک برس قبل ہی شکایت درج کروانے کی کوشش کی گئی تھی۔ عمران نامی قاتل نے ایک برس قبل ایک بچی کیساتھ زیادتی کی کوشش کی تھی جس کے بعد متاثرہ بچی کے اہل خانہ پولیس کے پاس پہنچ گئے تھے۔ متاثرہ بچی کے اہل خانہ نے جب عمران کیخلاف شکایت درج کروانے کی کوشش کی تو پولیس نے شکایت گزاروں کو ہی ڈرا دھمکا کر بھگا دیا اور شکایت درج کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :