گوجر خان،نواحی گاؤں ڈھوک دھمیال کا نوجوان والدین کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہوکرگھر سے بھاگ گیا

منگل 23 جنوری 2018 23:21

گوجر خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2018ء) سکھو کے نواحی گاؤں ڈھوک دھمیال نزد موہڑہ فاطمہ کا 24 سالہ میٹرک پاس نوجوان عرفان حمید ولد عبدالحمیدوالدین کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہوکرگھر سے بھاگ گیا، گزشتہ 3 روز سے گھر سے لاپتہ ہے۔

(جاری ہے)

نوجوان کے بھائی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عرفان زیادہ تر ذہنی تناؤ کا شکار رہتا تھا۔ گھر میں والدین سے معمولی تلخ کلامی ہوئی۔ والدین کو ڈانٹنے پر غصے میں آکر گھر سے بھاگ گیااورگزشتہ 3 روز سے لاپتہ ہے،ورثاء نے تھانہ جاتلی میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرادی ہے۔ لیکن تاحال اسکا کچھ پتہ نہ چل سکا۔