چکوال الیکٹرانک میڈیا ایسو سی ایشن ضلع چکوال کے انتخابات ( آج) ہونگے

منگل 23 جنوری 2018 23:21

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2018ء) چکوال الیکٹرانک میڈیا ایسو سی ایشن ضلع چکوال کے انتخابات 24جنوری ( آج) چکوال پریس کلب میں ہونگے۔

(جاری ہے)

انتخابات میں2018کیلئے عہدیداروں کا انتخاب عمل میں لایا جائیگا۔ انتخابات کی نگرانی چیئرمین چکوال پریس کلب خواجہ بابر سلیم محمود کریں گے۔ اس ضمن میں تمام ممبران سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ اپنی حاضری اس انتخابی اجلاس میں یقینی بنائیں۔