پنجاب حکومت نے بلدیاتی اداروں کو فعال کرنے کیلئے یونین کونسل اور میونسپل کمیٹی کی سطح پر فنڈز جاری کر دیثے

منگل 23 جنوری 2018 23:20

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2018ء) پنجاب حکومت نے بلدیاتی اداروں کو فعال کرنے کیلئے یونین کونسل اور میونسپل کمیٹی کی سطح پر فنڈز جاری کر دیے ہیں۔ ضلع چکوال کی 71یونین کونسلوں میں 25لاکھ روپے فی یونین کونسل کے حساب سی17کروڑ 75لاکھ روپے کے فنڈز جاری کیے ہیں۔ جو چیئرمین ضلع کونسل چکوال ملک طارق اسلم ڈھلی اور وائس چیئرمین چوہدری خورشید بیگ تمام یونین کونسلوں میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تقسیم کریں گے۔

میونسپل کمیٹیوں کیلئے ہر وارڈ کیلئے پانچ لاکھ روپے کے فنڈز جاری کیے گئے ہیں ۔ میونسپل کمیٹی چکوال کی37وارڈز میں پونے دو کروڑ ، میونسپل کمیٹی چوآسیدنشاہ کے سات وارڈز کیلئی35لاکھ، میونسپل کمیٹی کلر کہار کے چھ وارڈز کیلئی30لاکھ روپے، میونسپل کمیٹی بھون کے پانچ وارڈز کیلئے 25لاکھ روپے، میونسپل کمیٹی تلہ گنگ کی12وارڈز کیلئے 60لاکھ روپے، جبکہ میونسپل کمیٹی لاوہ کے دس وارڈز کیلئے 50لاکھ روپے کے فنڈز جاری کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

چیئرمین ضلع کونسل چکوال طارق اسلم ڈھلی نے بتایا کہ یہ فنڈز ترقیاتی منصوبوں کیلئے ہر یونین کونسل کو فراہم کیے جائیں گے اور اس ضمن میں یونین کونسل کے چیئرمینوں سے ترقیاتی منصوبے طلب کیے جا رہے ہیں۔ چیئرمین طارق اسلم نے بتایاکہ دو ردراز اور پسماندہ علاقوں میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :