Live Updates

شرح خواندگی کو پورے پنجاب میں100فیصد کرنا وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی پہلی ترجیح ہے،پارلیمانی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب مہوش سلطانہ کا سکول میں تقریب سے خطاب

منگل 23 جنوری 2018 23:20

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2018ء) پارلیمانی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب مہوش سلطانہ نے کہا ہے کہ شرح خواندگی کو پورے پنجاب میں100فیصد کرنا وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی پہلی ترجیح ہے او راس ضمن میں الحمد اللہ یہ ہدف سب سے پہلے ضلع چکوال میں حاصل ہو رہا ہے جس کی شرح خواندگی 90فیصد کے قریب پہنچ چکی ہے۔ وہ لائٹ سکول دوالمیال کے یوم والدین کی تقریب میں خطاب کررہی تھیں۔

(جاری ہے)

تقریب کی صدارت عظیم سماجی کارکن راجہ مجاہد افسر نے کی۔ اس موقع پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے طالب علموں میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔ راجہ مجاہد افسر نے اپنے صدارتی خطبے میں کہا کہ تعلیم کے بغیر کوئی بھی معاشرہ اور ملک ترقی نہیں کر سکتا لہٰذا نوجوان نسل کو تعلیم یافتہ بنانے کیلئے حکومت اور تمام سٹیک ہولڈر ز کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ الحمد اللہ ضلع چکوال کا شرح خواندگی ریٹ پورے پاکستان کے پہلے چار اضلاع میں شمار ہوتا ہے جو کہ شہیدوں او رغازیوں کی سرزمین کیلئے بڑا اعزاز ہے۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات