چکوال سوہاوہ روڈ کیلئے تین ارب روپے کے فنڈز جاری ہونے پر چیئرمین چکوال پریس کلب نی این ایل سی کیخلاف پٹیشن واپس لے لی

منگل 23 جنوری 2018 23:20

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2018ء) چکوال سوہاوہ روڈ کیلئے تین ارب روپے کے فنڈز جاری ہونے پر چیئرمین چکوال پریس کلب خواجہ بابر سلیم محمود نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چکوال چوہدری انوار احمد خان کی عدالت میں دائر ہونے والی این ایل سی کیخلاف پٹیشن واپس لے لی۔

(جاری ہے)

خواجہ بابر سلیم محمود نے اپنے کونسل ملک آصف ایڈووکیٹ کو کہا ہے کہ چونکہ پٹیشن میں دائر مطالبے کی داد رسی ہوگئی ہے اور سڑک کیلئے تین ارب روپے کے فنڈز جاری ہونے کی ایم این اے میجر طاہر اقبال نے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں تصدیق کر دی ہے لہٰذا پٹیشن واپس لے لی جائے۔