محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈیویلپمنٹ کے زیر اہتمام غربت مکاو پروگرام کے تحت بیوہ خواتین کی امداد وبحالی کیلئے میرٹ کی بنیا پر قرعہ اندازی
منگل 23 جنوری 2018 23:20
(جاری ہے)
تقریب میں وٹرنری افسران اور اسٹاف ممبران کے علاوہ بڑی تعداد میں لائیو سٹاک فارمرز اور مستحق بیوہ خواتین نے شرکت کی۔
رکن پنجاب اسمبلی چوہدری سلطان حیدر نے تقریب کا افتتاح کیا ۔ انہوں نے پروگرام کو سراہتے ہوئے کہاکہ حکومت پنجاب کے اس پروگرام سے بیواوں کی مالی مشکلات دور ہوں گی۔ رکن پنجاب اسمبلی سردار ذولفقار علی خان نے کہاکہ بیوہ خواتین میں جانوروں کی مفت تقسیم مستحسن اقدام ہے جس کے خوش آئنداثرات مرتب ہوں گے ۔عاشق حسین ڈوگرنے اس موقع پر کہا کہ حکومت پنجاب نے مستحق بیواوں کی مالی اعانت کے لئے خصوصی پروگرام شروع کیا ہے جس کے تحت انہیں دودھ دینے والے مویشی مفت فراہم کئے جا رہے ہیں جو غریب خاندانوںکا زریعہ معاش بن رہے ہیں اور ان سے حاصل ہونے والی آمدن سے وہ اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت اور اپنی گزر اوقات با آسانی کر رہی ہیں۔ ڈاکٹر غلام حسین بھٹہ نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایات پر پنجاب بھر کے اضلاع میں مستحق بیواوں میں دودھ دینے والے جانور قرعہ اندازی کے زریعے مفت تقسیم کئے جا رہے ہیںجس سے دیہات میں جہاں مویشیوں کی افزائش کا رجحان فروغ پا رہا ہے وہاں ایسی بے سہارا مستحق بیواو ں کی بھی مددہو رہی ہے جن کی آمدن کا کوئی اور زریعہ نہیں۔ڈاکٹر غلام حسین بھٹہ نے کہاکہ سیکریٹری لائیو سٹاک پنجاب نسیم صادق کی سرپرستی میں محکمہ لائیو سٹاک کی غربت مکاو سکیم سے اب تک پنجاب میں ہزاروںکی تعداد میں بیواوں میں دودھ دینے والے جانور مفت تقسیم کئے جا چکے ہیںاور ان جانوروں سے دودھ کے حصول کے ساتھ ساتھ ان کی افزائش کا عمل بھی جاری ہے جس سے غریب مستحق خاندانوںکی معاشی حالت بہتر ہو رہی ہے اور وہ با آسانی اپنی گزر اوقات کے ساتھ ساتھ بچوںکو تعلیم و تربیت کی ذمہ داریاں بھی پوری کر رہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ صوبائی سیکریٹری لائیو سٹاک و ڈیری ڈیویلپمنٹ نسیم صادق کی ہدایات پر لائیو سٹاک کے تمام ترقیاتی منصوبوں کو تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے تاکہ مویشی پال افراد کو بلا تاخیر مستفید کیا جاسکے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک و ڈیری ڈیویلپمنٹ چکوال ڈاکٹر محمد سرفراز احمد چٹھ نے بتایا کہ چکوال میں مجموعی طور پر مستحق بیواوں کی موصول شدہ درخواستیں میر ٹ کی بنیاد پر اور قرعہ اندازی کے زریعے 149 بیواوں کومنتخب کیا گیا جن میں جھوٹیاںاور ویڑ یاں تقسیم کی گئی ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ تقسیم کئے گئے جانوروں کی مالکان کو انشورنس کا تحفظ بھی حاصل ہے اور حادثاتی طور پر مال مویشیوں کے نقصان کی صورت میں طے شدہ طریقہ کار کے مطابق بیواوں کو متبادل مویشی بھی فراہم کئے جائیںگے ۔مزید اہم خبریں
-
عدالت کے حکم پر بشریٰ بی بی کا نجی اسپتال میں میڈیکل چیک اپ
-
پی آئی آے کے شیئر ہولڈرز کی اکثریت نے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے حق میں فیصلہ سنا دیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ اجلاس 25 اپریل کو طلب کر لیا
-
پی آئی اے کا پیرس کو یورپی فلائٹ آپریشن کے لیے حب بنانے کا فیصلہ
-
کچے میں ظلم ہورہا ہے، سندھ پولیس ہمارے پیچھے پڑی ہے، حلیم عادل شیخ
-
پاکستان، ایکسپورٹ کنٹرول کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتا ہے، سماجی و اقتصادی ترقی کے حصول کے لئے ٹیکنالوجی تک رسائی کو یقینی بنانے کے لئے ایک معروضی میکانزم کے لئے متعلقہ فریقوں کے مابین تبادلہ خیال ..
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ اجلاس 25 اپریل کو طلب کر لیا
-
آئی جی اسلام آباد کی تعیناتی پر معاملات طے پا گئے
-
’یہ الیکشن سے زیادہ مودی پر ریفرنڈم ہے‘
-
وزیر داخلہ محسن نقوی سے ایرانی سفیر کی ملاقات
-
بشریٰ بی بی کے ٹیسٹوں کی رپورٹس آگئیں،معمولی نوعیت کے گیسٹروکی تشخیص
-
سرپردوپٹہ پہنانے پر خاتون رپورٹر کی مرد کو جھاڑ پلانے کی ویڈیو وائرل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.