گوادرمیں سرمایہ کاری کرنے والے ملکی غیرملکی کمپنیوں کو تاجر دوست ماحول اورسیکورٹی فراہم کرینگے ،

گوادر کے مقامی باشندوں کے تحفظات کے ازالے کیلئے صوبائی محکمہ قانون سفارشات مرتب کررہا ہے،پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے ثمرات سے گوادر اوربلوچستان بھرکے عوام مستفید ہونگے ،وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو کی پریس سے خطاب

منگل 23 جنوری 2018 23:38

گوادرمیں سرمایہ کاری کرنے والے ملکی غیرملکی کمپنیوں کو تاجر دوست ماحول ..
کوئٹہ۔23 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2018ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے کہاہے کہ گوادر میں سرمایہ کاری کرنے والے ملکی غیرملکی کمپنیوں کو تاجر دوست ماحول اورسیکورٹی فراہم کرینگے تاکہ زیادہ سے زیادہ سرمایہ کار بلوچستان آسکیں گوادر کے مقامی باشندوں کے تحفظات کے ازالے کیلئے صوبائی محکمہ قانون سفارشات مرتب کررہی ہے۔

پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے ثمرات سے گوادر اوربلوچستان بھرکے عوام مستفید ہونگے ۔پولیس کو بااختیار بنایاجائے گا اوربلوچستان سے جعلی ڈومیسال کے اجراء کے معاملے پرکمیٹی بنادی ہے جس کی سفارشات کی روشنی میں فیصلے کیے جائینگے ۔یہ بات انہوںنے منگل کو وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مشیر گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کہدہ بابر ،پولیٹیکل سیکرٹری سید اسلم شاہ اورڈی جی گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی ڈاکٹر سجاداحمد بلوچ بھی موجودتھے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے کہاکہ گوادر کے عوام کو پینے کاصاف پانی کی فراہمی ہمارے ترجیحات میں شامل ہے وزیراعظم پاکستان نے گوادر ترقیاتی پیکیج کیلئے 2 ارب روپے کاعلان کیاتھا جس کا صوبائی حکومت نے پی سی ون بناکر بھیجوادیاہے وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی بلوچستان کے عوام کے ساتھ خصوصی ہمدردی رکھتے ہیں ہمیں امید ہے کہ وہ صوبے کے دیرینہ مسائل کے حل کیلئے ہمارے تجاویز کوعملی جامہ پہنائے گی ۔

میرعبدالقدوس بزنجو نے کہاکہ پاک چین اقتصادی راہداری اہم منصوبہ ہے جس میں کوتاہی اورغفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ۔بدھ کو صوبائی کابینہ کے اجلاس میں پبلک پرائیوٹ پارٹزشپ کے قانون کی منظوری سمیت گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ماسٹرپلان کے متعلق اہم فیصلے کیئے جائینگے ۔

متعلقہ عنوان :