قصورکی250بچے اور12بچیاں پنجاب حکومت کے منہ پرطمانچہ ہیں،خورشید شاہ

شہبازشریف ان کے ملزمان کی گرفتاری کی مبارکباد کب لیں گے،اپوزیشن لیڈر

منگل 23 جنوری 2018 23:35

قصورکی250بچے اور12بچیاں پنجاب حکومت کے منہ پرطمانچہ ہیں،خورشید شاہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2018ء) قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ قصورکی250بچے اور12بچیاں پنجاب حکومت کے منہ پرطمانچہ ہیں،شہبازشریف ان کے ملزمان کی گرفتاری کی مبارکباد کب لیں گی ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ شہبازشریف کی پریس کانفرنس پرقائدحزب اختلاف خورشیدشاہ نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف کی تالیوں ،مبارکبادوں سے بھرپورپریس کانفرنس شرمناک ہے،شہبازشریف کو ڈوب مرناچاہیے کہ وہ ان بچیوں کوبچانہیں سکا،قصورکی250بچے اور12بچیاں پنجاب حکومت کے منہ پرطمانچہ ہیں،ڈھائی سو بچوں ،12 بچیوں کے ملزمان کی گرفتاری کی مبارکباد کب لیں گے،اگردنیاکی دوسری بڑی لیب لاہورمیں ہے توباقی ملزمان گرفتارکیوں نہیں کیے جاسکے۔