طلال چوہدری کا اپنے حلقہ جڑانوالہ کا دورہ

امن وامان کی صورتحال کے ساتھ حلقہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

منگل 23 جنوری 2018 23:35

طلال چوہدری کا اپنے حلقہ جڑانوالہ کا دورہ
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2018ء) وزیر مملکت برائے داخلہ محمد طلال چوہدری نے اپنے حلقہ جڑانوالہ کا دورہ کیا امن وامان کی صورتحال کے ساتھ ساتھ حلقہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا اس موقع پر انہوں نے مرکزی امام بارگاہ جڑانوالہ کے صدر و متولی سید فقیر حسین شاہ نقوی کی تیمارداری کی ۔

(جاری ہے)

قبل ازیں انہوں نے کمشنر آفس فیصل آباد میں اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کی جس میں ایم پی ایز فقیر حسین ڈوگر، شیخ اعجاز مشیر وزیر اعلی پنجاب و ایم پی اے رائے حیدر صلاح الدین و چیئرمین ضلع کونسل زاہد نذیر کے علاوہ دیگر لوگوں نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :