نقیب اللہ کے قتل کا مقدمہ را ئوانوار کے خلاف درج، مقدمے میں قتل ، انسداد دہشت گردی اور حبس بے جا کی دفعات شامل کی گئی ہیں
جانا چاہوں گا تو چلا بھی جائوں گا کیوں کہ میرے بچے دبئی میں رہتے ہیں، وہاں جانا میرا حق ہے مجھے کوئی نہیں روک سکتا، رائو انوار رائو انوار کو سندھ حکومت کی جانب سے بچانے کا تاثر درست نہیں ، آصف زرداری سے تعلق کا مطلب یہ نہیں کہ رائو انوار کا دفاع کیا جائیگا، وزیر داخلہ سندھ حکومت مظلوموں کے ساتھ ہے، کسی بے گناہ شخص کو مارنے کی اجازت ہے نہ ہی صوبائی حکومت نے کسی کو ماورائے عدالت قتل کرنے کی اجازت دی
منگل 23 جنوری 2018 23:34
(جاری ہے)
اس سے قبل بے نظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ پر قبائلی نوجوان نقیب اللہ محسود قتل کیس میں ملوث سابق ایس ایس پی را انوار کی دبئی فرار ہونے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ را ئوانوار نجی ایئرلائن کی پرواز 615 سے دبئی جانا چاہتے تھے اور اس کے لئے طیارے میں سوار بھی ہوگئے تھے لیکن حکام کو ملنے والی اطلاعات کی روشنی میں انہیں طیارے سے واپس اتار دیا گیا۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق را انوار کو گرفتارنہیں کیا گیا اور صرف بیرون ملک جانے سے روکا گیا جس کے بعد وہ واپس اسلام آباد چلے گئے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے شکیل درانی نے کہا کہ رائو انوار کا نام ای سی ایل میں شامل نہیں تاہم ان کے پاس سندھ حکومت کا این او سی نہیں تھا، اسی بنیاد پر انہیں روکا گیا۔دوسری جانب وزارت داخلہ نے سپریم کورٹ کے حکم پر سابق ایس ایس پی ملیر راانوار کا نام ای سی ایل میں شامل کرلیا ہے جبکہ رائو انوار نے آج اسلام آباد سے دبئی فرار ہونے کی کوشش بھی کی جسے ناکام بنادیا گیا۔ادھر رائو انوار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے نا تو دبئی فرار ہونے کی کوشش کی اور نا ہی میں گرفتار ہوا ہوں۔ وہ دور چلا گیا جب ایک نام کا ایک انسان ہوتا تھا۔ اب ایک نام کے کئی لوگ ہوتے ہیں۔جانا چاہوں گا تو چلا بھی جائوں گا کیوں کہ میرے بچے دبئی میں رہتے ہیں، وہاں جانا میرا حق ہے مجھے کوئی نہیں روک سکتا۔وزیرِ داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے نقیب اللہ محسود اور انتظار احمد قتل کیس کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رائو انوار کو سندھ حکومت کی جانب سے بچانے کا تاثر درست نہیں اور آصف علی زرداری سے تعلق کا مطلب یہ نہیں کہ رائو انوار کا دفاع کیا جائے گا، حکومت مظلوموں کے ساتھ ہے، نہ تو کسی بے گناہ شخص کو مارنے کی اجازت ہے اور نہ ہی صوبائی حکومت نے کسی کو ماورائے عدالت قتل کرنے کی اجازت دی۔واضح رہے کہ 13 جنوری کی شب ملیر میں سچل تھانے کی حدود میں اس وقت کے ایس ایس پی رائو انوار کی سربراہی میں پولیس نے مقابلے میں نقیب اللہ سمیت 4 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا تھا۔ عوامی ردعمل آنے پر صوبائی وزارت داخلہ اور آئی جی سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا اور انکوائری کمیٹی نے ابتدائی تفتیش کے بعد مقابلے کو جعلی قرار دیتے نقیب اللہ کو بے قصور قرار دے دیا، کمیٹی کی سفارش پر ایس ایس پی ملیر رائوانوار کو معطل کردیا گیااور مزید تفتیش جاری ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
-
معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سیاسی استحکام ،پالیسیوں کے تسلسل کی ضرورت ہے‘احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.