زینب کا قاتل عمران کا بچیوں سے زیادتی اور قتل کے علاوہ مزید کئی گھناونے کاموں میں ملوث ہونے کا انکشاف

عمران علاقے میں کالا جادو کرنے، تعویز گنڈے کرنے اور جوا کھیلنے سمیت کئی دیگر خطرناک کاموں اور جرائم میں بھی ملوث تھا: اینکر اقرار الحسن کا دعوی

muhammad ali محمد علی منگل 23 جنوری 2018 22:59

زینب کا قاتل عمران کا بچیوں سے زیادتی اور قتل کے علاوہ مزید کئی گھناونے ..
قصور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 جنوری 2018ء) زینب کا قاتل عمران کا بچیوں سے زیادتی اور قتل کے علاوہ مزید کئی گھناونے کاموں میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قصور کی ننھی زینب اور دیگر معصوم بچیوں کو زیادتی کے بعد قتل کر دینے والا جنسی درندہ عمران بالآخر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ عمران کی گرفتاری کئی اداروں کے تعاون کے باعث عمل میں آئی۔

(جاری ہے)

جبکہ گرفتاری کے اعلان کے بعد عمران سے متعلق کئی خوفناک انکشاف سامنے آئے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے معروف اینکر اقرار الحسن نے عمران کے حوالے کئی تشویش ناک انکشافات کیے ہیں۔ اقرار الحسن کا بتانا ہے کہ عمران اپنے علاقے میں کالا جادو کرنے، تعویز گنڈے کرنے اور جوا کھیلنے سمیت کئی دیگر خطرناک کاموں اور جرائم میں بھی ملوث تھا۔ عمران جس علاقے میں رہائش پذیر تھا وہاں اس کی شہرت ایک کالا جادو کرنے والے شخص کی تھی۔ اس حوالے سے مزید انکشافات ملاحظہ کیجیے:

متعلقہ عنوان :