وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد وزیر اعظم نے مبارکباد نہیں دی،وزیر اعلی بلوچستان کا شکوہ

مختلف امور سے متعلق بات چیت کیلئے وزیراعظم ہائوس ٹیلی فون کرچکاہوں لیکن وزیر اعظم کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا جا رہا

منگل 23 جنوری 2018 23:28

وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد وزیر اعظم نے مبارکباد نہیں دی،وزیر ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جنوری2018ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے شکوہ کیاہے کہ وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد انہیں وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے مبارکباد کی امید تھی لیکن ابھی تک ایسا نہیں ہوا ہے میں مختلف امور سے متعلق بات چیت کیلئے وزیراعظم ہائوس ٹیلی فون کرچکاہوں لیکن وزیراعظم کے میٹنگز میں مصروف رہنے سے متعلق بتایاجاتاہے بلکہ بعد میں بھی ان کی جانب سے کوئی رابطہ نہیں کیاگیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دودران میر عبدالقدوس بزنجو کاکہناتھاکہ وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی انتہائی اچھے اور محنتی انسان ہے بلکہ وہ بلوچستان کے مسائل کے حل میں بھی دلچسپی رکھتے ہیں تاہم انہوں نے شکوہ کیاکہ وزیراعظم نے انہیں وزارت اعلیٰ کامنصب سنبھالنے کی مبارکباد نہیں دی جس کی اسے امید تھی بلکہ وہ مختلف امور سے متعلق بات چیت کیلئے وزیراعظم ہائوس ٹیلی فون کرچکے ہیں جس پر انہیں وزیراعظم کے میٹنگ میں ہونے سے متعلق بتایاگیاہے بعدمیں بھی وزیراعظم نے ان سے کوئی رابطہ نہیں کیا تاہم انہیں اب بھی وزیراعظم سے کافی امیدیں وابستہ ہیں کیونکہ وہ پورے ملک کا وزیراعظم ہے ۔

متعلقہ عنوان :