کراچی،رینجرز نے 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا، اسلحہ برآمد

منگل 23 جنوری 2018 23:25

کراچی،رینجرز نے 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا، اسلحہ برآمد
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2018ء) پاکستان رینجرز (سندھ) نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئی8 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یہ ملزمان مختلف جرائم میں ملوث ہیں ۔ زمان ٹان کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان محمد آصف عرف لنگڑا اور محمد کاشف کو گرفتارکیا۔ ملزمان بھتہ خوری سمیت جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

(جاری ہے)

گلستان جوہر کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 5 ملزمان محمد نعیم، بیال ابراہیم، عبد الشکور، سمیع اللہ اور محمد جاوید کو گرفتارکیا۔ ملزمان اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملو ث ہیں۔ سپر مارکیٹ کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عمیر کو گرفتار کیا۔ ملزم ڈکیتی سمیت جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن اورمسروقہ سامان بھی بر آمد کر لیا گیا ہے۔ ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :