زینب کے قاتل عمران نے بچیوں سے زیادتی کرنے کی ذمہ داری کسی اور پر عائد کر دی

muhammad ali محمد علی منگل 23 جنوری 2018 22:24

زینب کے قاتل عمران نے بچیوں سے زیادتی کرنے کی ذمہ داری کسی اور پر عائد ..
قصور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 جنوری 2018ء) زینب کے قاتل عمران نے بچیوں سے زیادتی کرنے کی ذمہ داری کسی اور پر عائد کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق قصور کی ننھی زینب کے قاتل کو بالآخر 14 روز بعد گرفتار کر لیا گیا ہے۔ زینب کا قاتل عمران نامی شخص دیگر بچیوں کیساتھ بھی زیادتی اور اقدام قتل میں ملوث رہا ہے۔

(جاری ہے)

عمران کے ڈی ای اے ٹیسٹ سے اس کا مجرم ہونا ثابت ہوا۔

جبکہ پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ عمران نے اپنے جرائم کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔ تاہم اب میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران نے بچیوں سے زیادتی کرنے کی ذمہ داری کسی اور پر عائد کر دی ہے۔ عمران کا کہنا ہے کہ اس پرآسیب کا سایہ ہے۔ بچیوں سے جنسی زیادتی اور ان کے قتل کا گھناونا کام وہ خود نہیں کرتا تھا بلکہ جن اس سے یہ سب کرواتے تھے۔

متعلقہ عنوان :