Live Updates

عمران خان کا بشریٰ بی بی کے مشورے پر خیبرپختونخواہ اسمبلی تحلیل نہ کرنے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی منگل 23 جنوری 2018 22:24

عمران خان کا بشریٰ بی بی کے مشورے پر خیبرپختونخواہ اسمبلی تحلیل نہ ..
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 جنوری 2018ء) عمران خان نے بشریٰ بی بی کے مشورے پر خیبرپختونخواہ اسمبلی تحلیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی اخبار میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق تحریک اںصاف کے سربراہ عمران خان کو پارلیمنٹ سے استعفیٰ دینے کے حوالے سے ان کی روحانی پیرنی بشریٰ بی بی کی جانب سے خصوصی مشورہ دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بشریٰ بی بی نے عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کسی صورت خیبرپختونخواہ اسمبلی تحلیل نہ کریں۔

نہ ہی انہیں قومی اسمبلی سے استعفے دینے کی ضرورت ہے۔ بشریٰ بی بی نے عمران خان کے تلقین کی ہے کہ اگر انہوں نے استعفے دیے تو یہ ان کی جماعت کیلئے بے حد نقصان  دہ ثابت ہوگا۔ جبکہ بشریٰ بی بی نے عمران خان کو استعفے دینے کی بجائے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات