زینب کے قاتل کا والد بھی ذہنی مریض تھا

زینب کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے گھناونے کام سے کچھ روز قبل ہی عمران کے والد کی وفات ہوئی تھی

muhammad ali محمد علی منگل 23 جنوری 2018 22:23

زینب کے قاتل کا والد بھی ذہنی مریض تھا
قصور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 جنوری 2018ء) زینب کے قاتل کا والد بھی ذہنی مریض تھا۔ تفصیلات کے مطابق قصور کی ننھی زینب اور دیگر بچیوں کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا درندہ عمران نامی شخص بالآخر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ عمران نامی قاتل کو آئی ایس آئی اور پنجاب فرانزک لیب کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ زینب کے قاتل کی گرفتاری کے بعد اب مزید تہلکہ خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔

پولیس نے بتایا ہے کہ زینب کے قاتل عمران کا والد بھی ایک ذہنی مریض تھا۔

(جاری ہے)

عمران نے جن دنوں زینب کو اغوا کیا اور بعد ازاں زیادتی کے بعد قتل کر دیا، ان دنوں اس کا خاندان سوگ میں ڈوبا ہوا تھا۔ زینب کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے گھناونے کام سے کچھ روز قبل ہی عمران کے والد کی وفات ہوئی تھی۔ تاہم اس کے باوجود عمران گھناونا کام کرنے سے باز نہ آیا۔ اب گرفتار عمران کو کل بروز بدھ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ جبکہ زینب کے والدین اور عوام کی جانب سے قاتل کو جلد سے جلد سرعام پھانسی کی سزا دینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :