بحریہ کالج کارساز کراچی کے طالب علم کی کیمبرج کے امتحان میں عالمی سبقت

منگل 23 جنوری 2018 23:23

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2018ء) مادرِ وطن کی میری ٹائم سرحدوں کے دفاع کے ساتھ ساتھ پاک بحریہ معیاری تعلیم کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کر رہی ہے۔تعلیمی میدان میں پاک بحریہ کے بحریہ کالجز ، اسلام آباد اور کراچی میں واقع پاکستان نیوی ماڈل اسکولز اور کیڈٹ کالج اورماڑہ قوم کے معماروں کو معیاری تعلیم سے آراستہ کرنے میں مصروفِ عمل ہیں۔

(جاری ہے)

پاک بحریہ کے تعلیمی ادارے طلباء و طالبات کوسازگار ماحول فراہم کرتے ہیں تاکہ وہ نصابی، ہم نصابی اورغیر نصابی سرگرمیوں میں سبقت حاصل کریں۔اس ضمن میں بحریہ کالج کارساز کے طالب علم ایم حیدر خان نے مئی/جون 2017میں منعقدہ کیمبرج کے امتحان میں ریاضی سلیبس ڈی میں دنیا بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔یہ منفرداور نمایاں کامیابی نہ صرف طالب علم کی محنت ِ شاقہ کا نتیجہ ہے بلکہ بحریہ کالج کارسازکی انتظامیہ اور فیکلٹی کی انتھک کوششوں کی بھی مظہر ہے۔

متعلقہ عنوان :