حضرت شاہ رکن عالم ؒ ملتانی کا 704واں 3 روز ہ سالانہ عرس شروع ، شاہ محمود قریشی کا دربار عالیہ کو عرق گلاب سے غسل

چادر پوشی ،پھولوں کی چادر چڑھائی ، ملک وقوم کی سلامتی ، ترقی و خوشحالی ، امن کیلئے خصوصی دعا مزارات پر آکر امن محبت اور ہم آہنگی کا درس ملتا ہے ،مریدین دربار پر آسائش کے لیے نہیں بلکہ عقیدت اور روحانی تسکین کے لئے آتے ہیں،اولیا کرام کا پیغام امن و اشتی کاگہوارہ ہے ، مقررین کا قومی کانفرنس سے خطاب

منگل 23 جنوری 2018 23:22

حضرت شاہ رکن عالم ؒ ملتانی کا 704واں 3 روز ہ سالانہ عرس شروع  ، شاہ محمود ..
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جنوری2018ء) برصغیر پاک و ہند کے روحانی پیشوا دربار عالیہ حضرت شاہ رکن عالم ؒ ملتانی کا 704واں تین روز ہ سالانہ عرس شروع ہو گیا ،عرس مبارک کے پہلے روز دربار عالیہ کے سجادہ نشین مخدوم شاہ محمود قریشی نے دربار عالیہ کو عرق گلاب سے غسل مبارک دیا اور چادر پوشی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی اور ملک وقوم کی سلامتی ، ترقی و خوشحالی ، امن کے لئے خصوصی طور پر دعا کرائی اس موقع پر ان کے بھائی مخدوم مرید حسین قریشی، مخدوم زادہ زین قریشی، معین الدین قریشی بھی ہمراہ تھے جبکہ اس موقع پر زائرین کی بھی کثیر تعداد موجود تھی ،عرس کے سلسلے میں ملک بھر بالخصوص بھارت اور سندھ سے تعلق رکھنے والے زائرین کی بڑی تعداد اولیاء اللہ کی دھرتی ملتان پہنچ گئی اور عرس میں شرکت کی جبکہ عرس مبارک کے سلسلے میں دور دراز سے زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عرس مبارک کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں ،عرس مبارک کے موقع پر محکمہ صحت، سول ڈیفنس ، فائر بریگیڈ، ریسکیو، میونسپل کارپوریشن سمیت دیگر محکموں کی جانب سے دربار عالیہ کے باہر کیمپ لگائے گئے ہیں۔ سالانہ عرس مبارک کی دوسری شاہ رکن عالم ؒ کانفرنس آج ہو گی جس کی صدارت سجادہ نشین مخدوم شاہ محمود قریشی کریں گے کانفرنس میں دربار عالیہ تونسہ شریف کے سجادہ نشین خواجہ نصر المحمود، دربار عالیہ کوٹ مٹھن شریف کے سجادہ نشین خواجہ معین الدین کوریجہ سمیت دیگر درگاہوں کے سجاد ہ نشین شرکت کریں گے جبکہ عرس مبارک کی آخری تقریب کل بروز جمعرات کو ہو گی جس میں سجادہ نشین مخدوم شاہ محمود قریشی اختتامی نشست سے خطاب و دعا کرائیں گے اور اختتامی نشست میں جماعت اہلسنت پاکستان کے قائد علامہ سید مظہر سعید کاظمی ودیگر علماء کرام ،مشائخ عظام شرکت کریں گے ۔

دریں اثناء دربار عالیہ حضرت شاہ رکن الدین عالم ؒ ملتانی کے 704ویں سالانہ عرس مبارک کے موقع پر دربار عالیہ کے احاطہ میں پہلی قومی شاہ رکن عالم ؒ کانفرنس کی نشست سے صدارتی خطا کرتے ہوئے حضرت شاہ رکن الدین عالم ؒ ملتانی کے سجادہ نشین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مزارات پر آکر امن محبت اور ہم آہنگی کا درس ملتا ہے مریدین دربار پر آسائش کے لیے نہیں بلکہ عقیدت اور روحانی تسکین کے لئے آتے ہیںاولیا کرام کا پیغام امن و اشتی کاگہوارہ ہے بزرگان دین کے زریعے اللہ کا پیغام ہم تک پہنچااولیا اکرام کے پیغام کی گہرائی میں جانے کی ضرورت ہے اللہ تعالی ہمیں بیرونی دباو سے نبرآزما ہونے کی توفیق عطا فرمائے ،اس موقع پر سابق وفاقی وزیر سید حامد سعید کاظمی، مفتی غلام مصطفی رضوی، علامہ محمد فاروق خان سعیدی، قاضٰ محمد بشیر گولڑوی، ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری، صاجزادہ محمد عثمان پسروری، ڈاکٹر محمد حسین آزاد ، اوقاف کے ریجنل خطیب خواجہ غلام درویش نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :