دھرتی کو 100فیصد محفوظ بناتے تک دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی،ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے پر یقین رکھتے ہیں،

دنیا ہماری قربانیوں کا اعتراف کرے کسی کو پاکستان میں دہشتگردی کرنے اور نہ ہی اپنی سرزمین کسی دوسرے ملک کیخلاف استعمال کرنے کی اجازت دینگے ' ہمیں دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کیلئے متحد ہونا ہوگا اگر ایک دوسرے پر انگلی اٹھائیں گے تو اسکا فائدہ دہشت گرد اٹھائیں گے، اسلام آباد پولیس میں کاونٹر ٹیررزم فورس کی شمولیت کے ساتھ پولیس کی صلاحیت اور قوت میں بے پناہ اضافہ ہو رہا ہے ،پاکستان پچھلے کئے سالوں سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کی معیشت کو جھیل رہا ہے ، اس عفریت کا مقابلہ کرنے کے لئے ہماری پولیس نے فرنٹ لائن کا کردار ادا کیا ہے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا تقریب سے خطاب

منگل 23 جنوری 2018 23:22

دھرتی کو 100فیصد محفوظ بناتے تک دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی،ملک ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جنوری2018ء) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس میں کاونٹر ٹیررزم فورس کی شمولیت کے ساتھ پولیس کی صلاحیت اور قوت میں بے پناہ اضافہ ہو رہا ہے ،پاکستان پچھلے کئے سالوں سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کی معیشت کو جھیل رہا ہے اور اس بیماری کا مقابلہ کرنے کے لئے ہماری پولیس نے فرنٹ لائن کا کردار ادا کیا ہے اور پولیس کے جوانوں و افسروں نیج اپنی شہادتوں سے پاکستانی قوم کو اس جنگ جیتنے میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہماری مسلح افواج نے بھی اس جنگ میں گراں قدر قربانیاں دی ہیں ہماری انٹیلی جنس اداروں نے بے حد اہم کردار ادا کیا ہے ہماری قوم نے نے بھی اپنے سکیورٹی ادارو ں کی پشت پر کھڑے ہو کر اپنا کردار ادا کیا ہے آج پاکستانی قوم وہ تمام شہداء چاہے وہ مسلح افواج سے تعلق رکھنے یا پولیس یا شہری ہوں وہ سب ہمارے ہیروز ہیں اور جب ہم امن کی گھڑیوں میں جی رہے ہیں تو اس کی قیمت ان شہداء نے اپنے خون سے ادا کی ہے جس کے لئے پوری قوم ان کی مرہون منت ہے اور ان کو خراج تحسین پیش کرتی ہے آج پولیس کے ان جوانو ںنے جو حلف لیا ہے وہ بہت طاقتور ہے اور اس کا ایک ایک لفظ اس دھرتی کے لئے جاں وقف کرنے کے جذبے سے سرشار ہے ۔

(جاری ہے)

میں جو آپ کی تربیت کا مظاہرہ دیکھا اور مجھے بہت خوشی ہوئی کہ ہمارے مسلح افواج کے انسٹرکٹرز کی نگرانی میں آپ نے بہترین صلاحیتوں کو حاصل کیا ہے ۔ دھرتی کو 100فیصد محفوظ بناتے تک دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والے یہ جان لیں کہ پاکستانی قوم مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہی' ہم ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے پر یقین رکھتے ہیں دنیا ہماری قربانیوں کا اعتراف کرے کسی کو پاکستان میں دہشتگردی کرنے اور نہ ہی اپنی سرزمین کسی دوسرے ملک کیخلاف استعمال کرنے کی اجازت دینگے ' ہمیں دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کیلئے متحد ہونا ہوگا اگر ایک دوسرے پر انگلی اٹھائیں گے تو اسکا فائدہ دہشت گرد اٹھائیں گے۔

جوانوں نے اس بات کا ثبوت دیا کہ دہشت گردی کے خلاف پرعزم ہیں دہشت گردی کو شکست دینے کے لئے پاکستان کی بیٹیاں بھی شانہ بشانہ شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے پاکستان پر میلی آنکھ ڈالے گا وہ جان لی یہ قوم مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ہم ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے پر یقین رکھتے ہیں۔ دنیا ہماری قربانیوں کا اعتراف کرے ہم کسی کو پاکستان میں دہشتگردی کی اجازت نہیں دینگے نہ ہی اپنے ملک کی سرزمین کسی دوسرے ملک میں دہشت گردی کی اجازت دینگے ہمیں دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کیلئے اشتراک کرنا ہوگا اگر ایک دوسرے پر انگلی اٹھائیں گے تو اسکا فائدہ دہشت گرد اٹھائیں گے۔

اس سے پہلے آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر سلطان اعظم تیموری نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ 2016میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت ایک آزاد کاونٹر ٹیررزم فورس کا قیام عمل میں آیا جس میں کل 970افسران و جوانوں کی بھرتی کی منظوری ہوئی جس میں پہلے فیز میں 252افسرا ن و جوانوں کو بھرتی کیا گیا جبکہ 128افسران و جوانوں کو اسلام آباد پولیس سے ڈیپوٹیشن پر لیا گیا ان 380افسران و جوانوں کو ایلیٹ ٹریننگ سکول لاہور میں سپیشلائزڈسی ٹی ڈی پنجاب کی طرز پر ٹریننگ دی گئی ان میں سے 45افسران کو انٹیلی جنس بیورو سے انٹیلی جنس کورس کروایا گیا ۔

اسی طرح فیز ٹو میں 294جوانوں کو بھرتی کیا گیا جن کی ٹریننگ جاری ہے ۔کاونٹر ٹیررزم فورس کے لئے الگ بلڈنگ تیار کی گئی ہے جس میں جلد ان کو منتقل کر دیا جائے گا۔جدید اسلحہ اور سازوسامان سے لیس یہ فورس 22گاڑیوں کے ساتھ فوری طور پر ضلع بھرمیں تعینات کی جارہی ہے جب کہ اس فورس کے لئے اضافی تنخواہ کی بھی منظوری ہو چکی ہے ۔آخر میں وفاقی وزیر داخلہ نے پاس آئوٹ ہونے والے جوانوں کی تربیت کا عملی مظاہرہ دیکھا ۔انہوں نے ایس ایس پی سی ٹی ایف سید محمد امین بخاری اور تمام ٹرینرز کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے دن رات محنت کر کے اس فورس کو کھڑا کیا ۔آخر میں آئی جی اسلام آباد نے وفاقی وزیر داخلہ کا اسلام آباد پولیس کے لئے خصوصی دلچسپی لینے پر شکریہ ادا کیا۔