وزیراعلیٰ پنجاب کی تالیوں اور مبارکبادوں سے بھرپور پریس کانفرنس شرمناک ہے، سید خورشید احمد شاہ

شہباز شریف کو ڈوب مرنا چاہئے کہ وہ ان بچیوں کو بچا نہیں سکا،ردعمل

منگل 23 جنوری 2018 23:22

وزیراعلیٰ پنجاب کی تالیوں اور مبارکبادوں سے بھرپور پریس کانفرنس شرمناک ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2018ء) قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی تالیوں اور مبارکبادوں سے بھرپور پریس کانفرنس شرمناک ہے،شہباز شریف کو ڈوب مرنا چاہئے کہ وہ ان بچیوں کو بچا نہیں سکا۔

(جاری ہے)

منگل کی شب وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی پ پریس کانفرنس پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ قصور کے اڑھائی سو بچے اور بارہ بچیاں پنجاب حکومت کے منہ پر طمانچہ ہیں، خورشید شاہ نے کہا کہ اگر دنیا کی دوسری بڑی لیب لاہور میں ہے تو باقی ملزمان گرفتار کیوں نہیں کیے جا سکے۔خورشید شاہ نے سوال کیا کہ اڑھائی سو بچوں اور بارہ بچیوں کے ملزمان کی گرفتاری کی مبارکباد کب لیں گی