حکومت نے ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے، کارکردگی کی بنیاد پر مسلم لیگ ن عوام کی مقبول ترین جماعت ہے،وزیر مملکت طلال بدر چوہدری

منگل 23 جنوری 2018 23:15

حکومت نے ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے، کارکردگی کی بنیاد پر مسلم لیگ ن ..
فیصل آباد۔23جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2018ء) سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے 27جنوری بروز ہفتہ کو جڑانوالہ میں جلسے کی تیاریوں کا سلسلہ اپنے عروج پر ہے ، مختلف مذہبی، سماجی اور کاروباری تنظیموں نے جلسہ میں شرکت کی یقین دہانی کرادی، اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال بدر چوہدری نے بتایا کہ جڑانوالہ میں مسلم لیگ ن کے جلسہ عام کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

جلسہ گاہ میںسٹیج کی تیاری اور فلیکسوںوالے ہورڈنگ بورڈز کی تنصیب شروع کردی گئی ہے، مختلف تنظیموں بشمول جماعت اہلسنت، اہل حدیث، اہل تشیع اور انجمن تاجران کے عہدیداروں اور رہنمائوں سے ملاقات کر چکے ہیں اور انہوں نے ہفتہ کو محمد نواز شریف کے جلسہ میں بھر پور شرکت کی یقین دہانی بھی کرائی ہے، وزیر مملکت نے بتایا کہ جڑانوالہ مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے اور یہاں کے عوام اپنے قائد محمدنواز شریف کا 27جنوری کو بھر پور استقبال کریں گے، ایک سوال کے جواب میں وزیرر مملکت نے بتایا کہ حکومت نے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں اور اپنی اسی کارکردگی کی بنیاد پر یہ عوام کی مقبول ترین جماعت ہے، ہم نے جڑانوالہ میں محمد نواز شریف کا جلسہ رات کے اندھیر ے کی بجائے دن کی روشنی میں منعقد کرنے کا انتظام کیا ہے تاکہ ہمارے مخالفین بھی ن لیگ اور محمد نواز شریف کی عوام میں مقبولیت کا اندازہ لگا لیں، انہوں نے کہا کہ 65کینال اراضی پر جلسہ کے انتظامات کیے جارہے ہیں ، کرسیاں گننے کا کام میڈیا پر چھو ڑ دیاہے،قبل ازیں وزیر مملکت نے امام بارگاہ قصر بتول میں اہل تشیع مکتبہ فکر کی اہم شخصیات سے ملاقات کی اور انہیں27جنوری کے جلسہ میں شرکت کی دعوت دی ، اس موقع پر فقیر حسین شاہ ، تطہیر حسین شاہ ، ثقلین شاہ اور اہل تشیع کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :