زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی انجمن اساتذہ کی نئی کابینہ نے حلف اُٹھا لیا

منگل 23 جنوری 2018 23:13

فیصل آباد۔23جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2018ء) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی انجمن اساتذہ کی نئی کابینہ نے اپنی ذمہ داریوں کا حلف اُٹھا لیا۔ اقبال آڈیٹوریم میں منعقدہونے والی تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر محمد اقبال ظفر تھے جنہوں نے انجمن اساتذہ کے نومنتخب صدر ڈاکٹر عامر جمیل ‘ سیکرٹری ڈاکٹر عامر مقصود گل‘ نائب صدر ڈاکٹر ہارون زمان خان‘ جوائنٹ سیکرٹری سدرہ الطاف‘ ٹریژرڈاکٹر محمد نویداور ممبران ایگزیکٹو کمیٹی ڈاکٹر محمد طیب‘ ڈاکٹر خرم علی‘ ڈاکٹر سلمیٰ نورین اور شازیہ ریاض کو ان کے انتخاب پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے نئی ذمہ داریوں کا حلف لیا۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں ڈاکٹر محمداقبال ظفر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اکیڈمک سٹاف کے پلیٹ فارم سے سامنے آنیوالی تجاویز کو سنجیدگی سے زیرغور لایا جائے گا کیونکہ مثبت اور تعمیری سوچ کے ساتھ بات چیت کے ذریعے مسائل کا ہمیشہ پائیدار حل نکالنے میں مددملتی ہے۔

(جاری ہے)

انجمن اساتذہ کے جنرل باڈی اجلاس میں نئی کابینہ کیلئے اتفاق رائے سے بوریوالاسب کیمپس میں نائب صدر کیلئے ڈاکٹر بنیامین‘ ایگزیکٹو ممبران کیلئے حافظ محمد ہارو ن اور مس صبا ناصر ‘ دیپالپور اوکاڑہ میں نائب صدر کیلئے ڈاکٹر مظہر رانجھا ایگزیکٹو ممبران کیلئے ڈاکٹر طاہرمنیر بٹ اور ڈاکٹر طارق مصطفی ‘ٹوبہ ٹیک سنگھ سب کیمپس کیلئے ڈاکٹر محمد خالد بشیرنائب صدر‘ ڈاکٹر شاہد الرحمن اور ڈاکٹر عمر فاروق ایگزیکٹو ممبران جبکہ مین کیمپس کیلئے ڈاکٹر عقیلہ صغیر اور ڈاکٹر نذرحسین کے ناموں کی بھی منظوری دی گئی۔

متعلقہ عنوان :