محکمہ زراعت بلوچستان کے افسران کے وفد کی وزیراعلی میر عبدالقدس بزنجو سے ملاقات

وزیراعلی کی فور ٹیئر سروس اسٹر کچر پر عملد دآمد کی یقین دہانی

منگل 23 جنوری 2018 23:13

محکمہ زراعت بلوچستان کے افسران کے وفد کی وزیراعلی میر عبدالقدس بزنجو ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2018ء) محکمہ زراعت( توسیع )بلوچستان کے افسران کے وفد کی وزیراعلی میر عبدالقدس بزنجو سے ملاقات ، فور ٹیئر اسٹرکچر سمیت دیگر مسائل کے حوالے سے آگا ہ کیا، تفصیلات کے مطابق منگل کو ڈاکٹر قاسم کی قیادت میں ایوب بلوچ جمیل مینگل طاہر خان ،سید قسیم آغا،شکیل زہری ،مقصود بلوچ و دیگر پر مشتمل محکمہ زراعت (توسیع ) کے افسران نے وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے وزیر اعلی سیکر ٹریٹ میں ملاقات کی ملاقات میں وفد نے وزیراعلی کو فور ٹیئر اور سروس اسٹر کچر برائے محکمہ زراعت توسیع کے حوالے سے تفصیلی بر یفننگ دی، اس موقع پر وزیراعلی نے محکمہ زراعت توسیع کے افسران کی دیرینہ خواہش فو ر ٹیئر کے ذریعے پر وموشن کو کہ کافی عرصے سے تعطل کا شکار تھی پر جلد از جلد عملدآمد کی یقین دہانی کروائی ۔

متعلقہ عنوان :