مجرموں کو پکڑنے کیلئے پنجاب حکومت کا جدید ٹیکنالوجی کا استعمال قابل تعریف ہے،مریم نواز

پنجاب کی طرح دیگر صوبوں کے پاس بھی فارنزک لیب ہونی چاہئیں، بیان

منگل 23 جنوری 2018 23:10

مجرموں کو پکڑنے کیلئے پنجاب حکومت کا جدید ٹیکنالوجی کا استعمال قابل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنماء سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے زینب کے قاتل کو پکڑنے کیلئے پنجاب حکومت کی جانب سے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کی طرح دیگر صوبوں کے پاس بھی فارنزک لیب ہونی چاہئیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مجرموں کو پکڑنے کیلئے پنجاب حکومت کا جدید ٹیکنالوجی کا استعمال قابل تعریف ہے۔یاد رہے کہ سات سالہ بچی زینب کے قاتل کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس کا باقاعدہ اعلان وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ اور معصوم بچی زینب کے والد محمد امین کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

متعلقہ عنوان :