بلاول بھٹو زرداری کی لاہور کے لئے نئے عہدیداران کے ناموں کی منظوری

منگل 23 جنوری 2018 23:07

بلاول بھٹو زرداری کی لاہور کے لئے نئے عہدیداران کے ناموں کی منظوری
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جنوری2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاہور شہرکے مختلف اضلاع کے لیئے نئے عہدیداران کے ناموں کی منظوری دے دی ۔

(جاری ہے)

میاں شاہد عباس کو ضلعہ -1 کا صدر، محمد آصف ناگرا کو ضلع-2 کا صدر، عاطف چودھری کو ضلعہ -3 کا صدر، چودھری امجد علی جٹ کو ضلعہ -4 کا صدر اور حق نواز خان کو ضلعہ -4 کا سینیئر نائب صدر مقرر کیا گیا ہے۔ پی پی پی چیئرمین کے سیکریٹری برائے سیاسی امور جمیل سومرو کی جانب سے مذکورہ بالا عہدیداران کی مقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔