زینب اور7 دیگر بچیوں کا قاتل 24سالہ سیر یل کلر عمران گر فتار ‘ملزم نے اعتراف جرم بھی کر لیا ‘وزیر اعلیٰ پنجاب کا اعلان

ملزم کے خلاف انسداد دہشتگردی کی عدالت میں مقدمہ چلے گا ‘ میرا بس چلے تو میں اس بھیڑیے کو چوک پر لٹکا کر پھانسی دوں‘اگر قانون اجازت دے ،قوم اور زینب کے والد کی خواہش ہے اسے چوراہے پر پھانسی دی جائے ،اگر اس کیلئے قانون میں بھی تبدیلی کرنی پڑی تو کریں گے‘نقیب مسعود قتل کیس اور مردان میں زیادتی کے بعد قتل ہونیوالی عاصمہ کے معاملے میں سندھ اور خیبر پختونخواہ حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کیلئے تیار ہے ‘سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے قائدین سے ہاتھ جھوڑ کر کہتاہوں کہ خدا کیلئے آئندہ ایسے واقعات اور لاشوں پر سیاست نہ کی جائے ‘میری سربراہی میں حکومتی کمیٹی زنیب کے قاتل کو سزا دلانے کیلئے عدالتی معاملات کی نگرانی کر یگی اور چیف جسٹس آف پاکستان سے بھی درخواست ہے کہ اس کیس کی دن رات سماعت کر کے ملزم کو جلد ازجلد نشانہ عبر ت بنا یا جائے‘آئندہ ایسے واقعات سے بچنے کیلئے ملزم عمران کو قانون اور آئین کے مطابق کچلنا ہوگا شہبازشریف کا180ایچ ماڈل ٹائون میں صوبائی وزیر رانا ثناء اللہ خان ‘زنیب کے والد حاجی امین انصاری ،تر جمان پنجاب حکومت ، پولیس ‘آئی بی اور سپیشل برانچ کے افسران کے ہمراہ ہنگامی پر یس کانفر نس سے خطاب

منگل 23 جنوری 2018 23:07

زینب اور7 دیگر بچیوں کا قاتل 24سالہ سیر یل کلر عمران گر فتار ‘ملزم نے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جنوری2018ء) وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے زینب کے زیادتی اور قتل کے ملزم کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 24سالہ عمران سیر یل کلر ہے ‘ملزم نے قصور میں زنیب سمیت باقی 7بچیوں کے ساتھ زیادتی او ر قتل میں بھی ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے ‘ میرا بس چلے تو میں اس بھیڑیے کو چوک پر سرعام لٹکا کر پھانسی دوں‘اگر قانون اجازت دے ،قوم اور حاجی صاحب کی خواہش ہے اسے چوراہے پر پھانسی دی جائے ،اگر اس کیلئے قانون میں بھی تبدیلی کرنی پڑی تو کریں گے‘نقیب مسعود قتل کیس اور مردان میں زیادتی کے بعد قتل ہونیوالی عاصمہ کے معاملے میں سندھ اور خیبر پختونخواہ حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کیلئے تیار ہے ‘سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے قائدین سے ہاتھ جھوڑ کر کہتاہوں کہ خدا کیلئے آئندہ ایسے واقعات اور لاشوں پر سیاست نہ کی جائے ‘میری سربراہی میں حکومتی کمیٹی زنیب کے قاتل کو سزا دلانے کیلئے عدالتی معاملات کی نگرانی کر یگی اور چیف جسٹس آف پاکستان سے بھی درخواست ہے کہ اس کیس کی دن رات سماعت کر کے ملزم کو جلد ازجلد نشانہ عبر ت بنا یا جائے‘آئندہ ایسے واقعات سے بچنے کیلئے ملزم عمران کو قانون اور آئین کے مطابق کچلنا ہوگا ۔

(جاری ہے)

وہ منگل کے روز180ایچ ماڈل ٹائون میں صوبائی وزیر رانا ثناء اللہ خان ‘زنیب کے والد حاجی امین انصاری اور تر جمان پنجاب حکومت سمیت پولیس ‘آئی بی اور سپیشل برانچ کے افسران کے ہمراہ ہنگامی پر یس کانفر نس سے خطاب کر رہے تھے وزیر اعلی پنجاب میاں شہبا زشر یف نے کہا کہ ملزم عمران کی گر فتاری کیلئے تعاون کر نے پر چیف آف آرمی چیف ‘ڈی جی آئی ایس آئی ‘ڈی جی آئی بی کا شکر یہ ادا کر تاہوں اور اس میں کوئی شک نہیں کہ ملز م کی گر فتاری سب اداروں کی مشتر کہ کوشش کا نتیجہ ہے مگر اس میں سب سے زیادہ کردار فارنزک لیب کا ہے جہاں ملز م کا ایک نہیں دو بار ڈی این اے ٹیسٹ ہوا ہے اور ملزم کو پولی گر افک ٹیسٹ بھی ہوا ہے جس میں ملزم نے زنیب سمیت قصور کی دیگر سات بچیوں کیساتھ زیادتی اورانکو قتل کر نے کا اعتراف کر لیا اور یہ ملزم سیر یل کلر ہے میں اب باقی سات بچیوں کے والدین سے بھی ملوں گا اور ان سے مکمل ہمدردی کا اظہار کیا جائیگا ۔

انہوں نے کہا کہ میں جب حاجی امین کے پاس جب گیا تو میں نے وعدہ کیا تھا کہ میں اور میری پوری ٹیم جان لڑا دے گی،آج 14 دنوں میں گرفتار کر لیا گیا اورپہلا فیز مکمل ہو گیاہے اور ملزم گر فتار ہو چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھیڑیا نما درندہ جس نے یہ صفاک عمل کیا اسے کیفر کردار تک پہنچانے کا دوسرا مرحلہ شروع ہو گیا ہے ،اگر میرا بس چلے تو میں اس بھیڑے کو چوک پر لٹکا کر پھانسی دی دوں لیکن ہم قانون کے تابع ہیں ،قانون کے تحت چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اورانسداد دہشتگردی کی عدالت سے درخواست ہے کہ یہ کیس دن اور رات چلنا چاہیے ،اور تمام قانونی تقاضے بلا تاخیر پوری کی جائیں گی ، ایک لمحے کیلئے بھی چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر قانون اجازت دے، قوم اور حاجی صاحب کی خواہش ہے کہ اسے چوراہے پر پھانسی دی جائے ،اگر اس کیلئے قانون مین بھی تبدیلی کرنی پڑے تو کریں گے ۔وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ 1150 ڈی این اے ٹیسٹ کی جانچ پڑتال کے بعد 1108کے بعد یہ درندہ صفت انسان پکڑا گیا جس کے بعد اس کا پولی گرافک ٹیسٹ کیا گیا جس میں ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کیا۔

انہوں نے کہا کہ ننھی زینب کا قاتل ایک سیریل کلر ہے جس نے معصوم بچی کا درندگی کے ساتھ قتل کیا، ملزم کا نام عمران ہے جو قصور کا رہائشی ہے۔ایک سوال کے جواب میں وزیرا علی پنجاب نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں زیادتی کے بعد قتل ہونیوالی عاصمہ بھی زنیب کی طر ح پاکستان کی بیٹی ہے اور ہم اس پر کوئی سیاست نہیں کر نا چاہتے بلکہ میں خلوص نیت اور بطور پاکستانی کے پی کے کی حکومت سے دردل کے ساتھ درخواست کر تاہوں کہ وہ ملزم کی گر فتاری کیلئے ہم سے بھی مدد لینا چاہیے ہم انکو مدد دینے کیلئے تیار ہے اور مجھے یہ اطلاع ملی ہے کہ خیبر پختونخواہ حکومت نے پنجاب فارنزک لیب سے رابطہ کر لیا اور ہم انشاء ملز م کی گر فتاری کیلئے ان کے ساتھ مکمل تعاون کر یں گے ۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے قائدین سے ہاتھ جھوڑ کر کہتاہوں کہ خدا کیلئے آئندہ ایسے واقعات اور لاشوں پر سیاست نہ کی جائے ‘میری سربراہی میں حکومتی کمیٹی زنیب کے قاتل کو سزا دلانے کیلئے عدالتی معاملات کی نگرانی کر یگی اور چیف جسٹس سے بھی درخواست ہے کہ اس کیس کی دن رات سماعت کر کے ملزم کو جلد ازجلد نشانہ عبر ت بنا یا جائے‘آئندہ ایسے واقعات سے بچنے کیلئے ملزم عمران کو قانون اور آئین کے مطابق کچلنا ہوگا اور اس کیلئے میں خود بھی تمام معاملات کی نگرانی کروں گی اور زنیب کے اغواء کے بعد ملزم کو پکڑ نے میں کوتاہی کیوں کی گئی اس کے ذمہ داروں کے خلاف بھی سخت ایکشن لیا جائیگا ۔