پریس کانفرنس کے دوران افسردہ بیٹھے زینب کے والد کیساتھ براجمان شہباز شریف ندامت کا اظہار کرنے کی بجائے خوشی کا اظہار کرتے رہے

کئی مواقعوں پر وزراء اور وزیراعلی پنجاب کے قہقے، معاملے پر آواز اٹھانے والے میڈیا اور سوشل میڈیا کو کریڈٹ دینے کی بجائے اپنی حکومت اور ماتحت اداروں کی تعریفوں کیلئے زمین آسمان ایک کر دیے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 23 جنوری 2018 21:33

پریس کانفرنس کے دوران افسردہ بیٹھے زینب کے والد کیساتھ براجمان شہباز ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 23جنوری2018ء ) :وزیر اعلیٰ کی پریس کانفرنس میں بے شرمی کی انتہا دیکھنے کو ملی, اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا گیا۔پریس کانفرنس کے دوران افسردہ بیٹھے زینب کے والد کیساتھ براجمان شہباز شریف ندامت کا اظہار کرنے کی بجائے خوشی کا اظہار کرتے رہے، کئی مواقعوں پر وزراء اور وزیراعلی پنجاب کی تالیاں اور قہقے گونجتے رہے۔

معاملے پر آواز اٹھانے والے میڈیا اور سوشل میڈیا کو کریڈٹ دینے کی بجائے اپنی حکومت اور ماتحت اداروں کی تعریفوں کیلئے زمین آسمان ایک کر دیے۔ تفصیلات کے مطابق زینب قتل کیس کا مرکزی ملزم 14روز بعد گرفتار کر لیا گیا۔ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف حکومتی اداروں کا ٹیم ورک اپنی مثال آپ ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ملزم کی گرفتاری کا اعلان کرنے کے لیے پریس کانفرنس کی تو پنجاب کے اداروں کی تعریف و توصیف کے پل باندھ دئیے۔

(جاری ہے)

کئی معاملات پر بے شرمی کی انتہا دیکھنے کو ملی،اخلاقیات کا بھی جنازہ نکال دیا گیا۔پریس کانفرنس کے دوران متاثرہ بچی کے والد کے سامنے حکومتی افسران اور وزرا اپنی حکومت کی کارکردگی پر مبالغہ کرتے ہوئے تالیاں بجاتے رہے۔کئی موقعوں پر پریس کانفرنس وزراء اور وزیراعلی پنجاب کی تالیاں اور قہقہوں سے گونجتی رہی۔ معاملے پر آواز اٹھانے والے میڈیا اور سوشل میڈیا کو کریڈٹ دینے کی بجائے اپنی حکومت اور ماتحت اداروں کی تعریفوں کیلئے زمین آسمان ایک کرنے پر عوام آگ بگولہ ہو گئے۔سوشل میڈیا پر حکومت کے خلاف شدید رد عمل سامنے آ رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :