شریف خاندان کی کرپشن کا جال مشرق وسطی، لاطینی امریکہ، امریکہ اور یورپ تک پھیلا ہوا ہے‘آصف زرداری

شریف خاندان کی کرپشن کا عالمی نیٹ ورک بے نقاب ہونے والا ہے،ان کی تو صرف نوٹس پر ہی چیخیں نکل گئی ہیں‘پارٹی قائدین کی گفتگو

منگل 23 جنوری 2018 23:03

شریف خاندان کی کرپشن کا جال مشرق وسطی، لاطینی امریکہ، امریکہ اور یورپ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جنوری2018ء) پیپلزپارٹی کے چیئر مین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ شریف خاندان کی کرپشن کا عالمی نیٹ ورک بے نقاب ہونے والا ہے،ان کی تو صرف نوٹس پر ہی چیخیں نکل گئی ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کے روز لاہور میں پارٹی رہنماوں کے اجلاس میں گفتگو کے دوران آصف زرداری نے کہا کہ شریف خاندان کا ابھی احتساب شرع نہیں ہوا اور نیب کے نوٹس پر ہی چیخیں نکل گئیں جبکہ پیپلز پارٹی نے کئی دہائیوں تک نیب کو بھی بھگتا اور نواز شریف کے احتساب الرحمان کا بھی مقابلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ شریف اس لئے چیخ رہے ہیں کیونکہ ان کی کرپشن کا عالمی نیٹ ورک بے نقاب ہونے والا ہے۔آصف زرداری نے دعوی کیا کہ شریف خاندان کی کرپشن کا جال مشرق وسطی، لاطینی امریکہ، امریکہ اور یورپ تک پھیلا ہوا ہے۔