وزیراعلیٰ پنجاب نے آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی ، آئی بی ، ایم آئی ، اسپیشل برانچ اور فرانزک لیب کے سربراہوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا،پنجاب پولیس کو شاباش

منگل 23 جنوری 2018 23:01

وزیراعلیٰ پنجاب نے  آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی ، آئی بی ، ایم آئی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جنوری2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب نے پریس کانفرنس میں خصوصی طور پر آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی ، آئی بی ، ایم آئی ، اسپیشل برانچ اور فرانزک لیب کے سربراہوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

منگل کو وزیراعلیٰ پنجاب شہباز جب زینب کیساتھ زیادتی اور قتل میں ملوث ملزم درندہ صفت عمران کی گرفتاری کا باقاعدہ اعلان کر رہے تھے تو اس دوران انہوں نے خصوصی طور پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ، ڈی جی آئی ایس آئی ، آئی بی ، ایم آئی ، اسپیشل برانچ، فرانزک لیب کے سربراہ اور جے آئی ٹی کے سربراہ ،آر پی او ملتان کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان تمام کی کاوشوں کی وجہ سے ایک مجرم کو گرفتار کرنے میں مدد ملی ۔

انہوں نے پنجاب پولیس کو بھی شاباش دی۔