زینب کاقاتل عمران ، عمر24سال ، ڈی این اے میچ ، پولی گرافک بھی مثبت آیا ، عمران سیریل کلر ہے

ملزم کی گرفتاری کیلئے 1150افراد کی ڈی این اے پروفائلنگ کی گئی، وزیراعلیٰ پنجاب

منگل 23 جنوری 2018 23:01

زینب کاقاتل عمران ، عمر24سال ، ڈی این اے میچ ، پولی گرافک بھی مثبت آیا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جنوری2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ زینب کو قتل کرنے والا شخص عمران ہے جس کی عمر24سال ہے ، ملزم کا ڈی این اے بھی میچ ہوا اور اس کا پولی گرافک ٹیسٹ بھی مثبت آیا ، عمران سیریل کلر ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو وزیراعلیٰ پنجاب نے پریس کانفرنس میں زینب قلت کیس کے ملزم کی گرفتاری کا اعلان کیا تو انہوں نے بتایا کہ ملزم کی گرفتاری کیلئے 14روز تک شبانہ روز محنت کی ۔ درندہ صفت کا نام عمران ہے اور اس کی عمر 24سال ہے ۔ وہ سیریل کلر ہے ۔ اس کا ڈی این اے بھی میچ ہوا اور پولی گرافک ٹیسٹ بھی مثبت آیا ۔ ملزم کی گرفتاری کیلئے 1150افراد کی ڈی این اے پروفائلنگ کی ۔ عمران قصور کا رہائشی ہے ۔

متعلقہ عنوان :