شہباز شریف نے مجھے پریس کانفرنس کے دوران مکمل بات کرنے کا موقع نہیں دیا

پریس کانفرنس کے دوران قاتل کو سرعام پھانسی دلوانے کیلئے آئینی اور قانونی ترمیم کرنے کا مطالبہ کرنا چاہتا تھا، وزیراعلی اور وزراء کی جانب سے قہقے لگانے اور خوشی کا اظہار کرنا افسوسناک ہے: زینب کے والد کا وزیراعلی پنجاب کی پریس کانفرنس پر ردعمل

muhammad ali محمد علی منگل 23 جنوری 2018 21:26

شہباز شریف نے مجھے پریس کانفرنس کے دوران مکمل بات کرنے کا موقع نہیں ..
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 جنوری 2018ء) زینب کے والد کی جانب سے پریس کانفرنس کے دوران وزیراعلی پنجاب اور وزراء کی جانب سے قہقے لگانے اور خوشی کا اظہار کرنے پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قصور کی ننھی زینب کے قاتل کی گرفتاری کے اعلان کیلئے کی گئی وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی پریس کانفرنس پر مقتول بچی کے والد نے ردعمل دیا ہے۔

(جاری ہے)

 زینب کے والد نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے مجھے پریس کانفرنس کے دوران مکمل بات کرنے کا موقع نہیں دیا۔ پریس کانفرنس کے دوران قاتل کو سرعام پھانسی دلوانے کیلئے آئینی اور قانونی ترمیم کرنے کا مطالبہ کرنا چاہتا تھا۔ وزیراعلی اور وزراء کی جانب سے قہقے لگانے اور خوشی کا اظہار کرنا افسوسناک ہے۔ یہ موقع ندامت کے اظہار کا تھا نا کہ خوشی کے اظہار کا۔

متعلقہ عنوان :