مردان زیادتی کیس میں مدد کے لیے خیبر پختونخواہ حکومت نے پنجاب حکومت سے رابطہ کرلیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 23 جنوری 2018 21:12

مردان زیادتی کیس میں مدد کے لیے خیبر پختونخواہ حکومت نے پنجاب حکومت ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 23جنوری2018ء ):مردان زیادتی کیس میں مدد کے لیے خیبر پختونخواہ حکومت نے پنجاب حکومت سے رابطہ کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق زینب قتل کیس کا مرکزی ملزم 14روز بعد گرفتار کر لیا گیا۔ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف حکومتی اداروں کا ٹیم ورک اپنی مثال آپ ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ملزم کی گرفتاری کا اعلان کرنے کے لیے پریس کانفرنس کی تو پنجاب کے اداروں کی تعریف و توصیف کے پل باندھ دئیے۔

(جاری ہے)

اسی دوران وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے مردان زیادتی کیس میں قتل ہونے والی کمسن بچی عاصمہ کے کیس میں خیبر پختونخواہ حکومت کو مدد کی پیشکش کر دی۔ان کا کہنا تھا کہ یہ پیشکش انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ہے کسی سیاسی مفاد کی بنیاد پر نہیں۔ابھی وزیر اعلیٰ پنجاب کی پریس کانفرنس ختم نہیں ہوئی تھی کہ مردان زیادتی کیس میں مدد کے لیے خیبر پختونخواہ حکومت نے پنجاب حکومت سے رابطہ کرلیا ۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے اعلان کیا کہ وہ خیبر پختونخواہ حکوت کے مدد مانگنے پر انکا بھر پور ساتھ دیں گے۔