نوشہروفیروز میں 70 کلو چرس کوئٹہ سے کراچی اسمگل کی کوشش ناکام،دو مفرور ملزمان گرفتار

منگل 23 جنوری 2018 22:55

نوشہروفیروز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2018ء) 70 کلو چرس کوئٹہ سے کراچی اسمگل کی کوشش ناکام، ایک ملزم گرفتار ۔پولیس نے دو متلوب روپوش ملزمان گرفتار ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قومی شاہراہ پر منان پیٹرول پمپ کے قریب پولیس نے خفیہ اطلاع پر ایک کا پر چھاپہ مار کر کوئٹہ سے کراچی اسمگل کی جانے والی ستر کلو چرس کار کے خفیہ خانوں سے برآمد کر لی اور ایک ملزم کشکول بروھی کو گرفتار کرلیا اور کارنمبر AQU.472 کو تحویل میں لے لی پولیس نے ملزم کے خلاف کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت U/S9Cمقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

نواحی قصبہ پھل میں پولیس نے مختلف مقدمات میں متلوب دو روپوش ملزمان غلام فرید اور فیروز لغاری کو گرفتار کرلیا اور انکے قبضہ سے ایک کار بھی برآمد کرلی پولیس کے مطابق ملزمان کو کل عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :