تحریک انصاف کا جیو اور جنگ گروپ کے مالک میر شکیل الرحمان کیخلاف نیب میں ریفرنس دائر کرنے کا اعلان

muhammad ali محمد علی منگل 23 جنوری 2018 21:11

لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 جنوری 2018ء) تحریک انصاف نے جیو اور جنگ گروپ کے مالک میر شکیل الرحمان کیخلاف نیب میں ریفرنس دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے منگل کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ جیو اور جنگ گروپ کے مالک میر شکیل الرحمان کیخلاف ایک اور بڑا اقدام اٹھانے جا رہے ہیں۔ عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ وہ جیو اور جنگ گروپ کے مالک میر شکیل الرحمان کیخلاف نیب میں ریفرنس دائر کرنے جا رہے ہیں۔ وہ اور ان کی جماعت میر شکیل الرحمان کو کسی صورت نہیں بخشیں گے۔