ملکوں کی معاشی ترقی میں بحری وسائل کے استعمال کا اہم کردار ہوتا ہے، ایڈمرل ظفر محمود عباسی

سی پیک کے تناظرمیں بحری معیشت کو فروغ دینے کے بے پناہ مواقع ہیں، سربراہ پاک بحریہ

منگل 23 جنوری 2018 22:54

ملکوں کی معاشی ترقی میں بحری وسائل کے استعمال کا اہم کردار ہوتا ہے، ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2018ء)سربراہ پاک بحریہ کے ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ ملکوں کی معاشی ترقی میں بحری وسائل کے استعمال کا اہم کردار ہوتا ہے، سی پیک کے تناظر میں پاکستان کے پاس بحری معیشت کو فروغ دینے کے بے پناہ مواقع ہیں۔

(جاری ہے)

سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے یہ بات منگل کو ایئر وار کالج کراچی میں مسلح افواج کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

انہوں نے کہا کہ ملکوں کی معاشی ترقی میں بحری وسائل کے استعمال کا اہم کردار ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میری ٹائم سیکٹر بشمول جہاز سازی کو فروغ دے کر معاشی ترقی میں اہم سنگ میل طے کر سکتا ہے جبکہ سی پیک کے تناظر میں پاکستان کے پاس بحری معیشت کو فروغ دینے کے بے پناہ مواقع ہیں۔