گزشتہ ساڑھے چار سال کے دوران سی پیک کے حوالے سے گوادر سمیت بلوچستان بھر میں کوئی کام نہیں ہو،وزیرعلیٰ میر

عبدالقدوس بزنجو وزیراعظم عباسی نے منتخب ہونے کے بعد ابھی تک مبارکباد نہیں دی، بلوچستان کے مسائل کے حل کے لئے وزیراعظم سے ملاقات کروں گا،پریس کانفرنس

منگل 23 جنوری 2018 22:47

گزشتہ ساڑھے چار سال کے دوران سی پیک کے حوالے سے گوادر سمیت بلوچستان ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2018ء) وزیرعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ گزشتہ ساڑھے چار سال کے دوران سی پیک کے حوالے سے گوادر سمیت بلوچستان بھر میں کوئی کام نہیں ہوا ہم گوادر کے لو گوں کو اقلیت میں بدلنے سے روکنے اور حقوق کے تحفظ کے لئے قانون سازی کر رہے ہیں اس لئے وفاق سے منسلک ایشوز کو حل کرنے کے لئے رابطوں کو تیز کرینگے بلوچستان کے مسائل کے حل کے لئے وزیراعظم پاکستا ن سے ملاقات کرینگے اگر ملاقات نہ کی گئی تو وزیراعظم ہائوس کے سامنے بیٹھ جائیں گے کیونکہ وہ پاکستان کے وزیراعظم ہے گوادر پورٹ منصوبے کے حوالے سے سیکرٹریٹ اور ڈیسک قائم کرنے کے لئے کام کا آغاز کر دیا ہے بیرونی سرمایہ کاروں کو ہر قسم کا قانونی ، آئینی تحفظ فراہم کرینگے تاکہ بلوچستان کے عوام کی تقدیر کو بدلنے کے لئے حقیقی معنوں میں کام کر کے منصوبوں کو مکمل کر سکے تاکہ ان کے ثمرات عوام تک پہنچ سکیں گوادر ماسٹر پلان میں ترامیم کے حوالے سے عوام کے حقوق کے تحفظ کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز اور مقامی لو گوں کو ان بورڈ لیں گے ان خیالات کا اظہا رانہوں نے منگل کو وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پر وزیراعلیٰ کے اسسٹنٹ، پولٹیکل سیکرٹری سید اسلم شاہ، ایڈوائزر گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کہدہ بابر بلوچ ، ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشن شہزادہ فرحت جان احمد زئی سمیت دیگر بھی موجود تھے وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ مجھے سی پیک او ر گوادر کے حوالے سے جو حکام نے بریفنگ دی ہے اس کے بعد مجھے سخت مایوسی کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے کہ گزشتہ ساڑھے چار سال کے دوران سی پیک جو کہ گوادر اور بلوچستان کی سر زمین پر واقع علاقہ کو منسلک کرنے کے لئے بن رہا ہے اس حوالے سے کوئی منصوبہ بندی نہیں کی گئی اور نہ ہی کام کیا گیا ہے حالانکہ چاہئے تھا کہ لو گوں کو تربیت دیتے گوادر کے حوالے سے الگ سیکرٹریٹ یا ایک ڈیسک قائم کر تے جہاں سے لو گوں کو معلومات میسر ہو تی لیکن افسوسناک امر ہے کہ اس حوالے سے کوئی کام نہیں کیا گیا اسی طرح صوبے کے دیگر منصوبوں کی بھی حالت زار ہے وزیراعظم پاکستان کی جانب سے گوادر کے لئے ایک ارب روپے کا ترقیاتی پیکج دیا گیا تھا جس کے حوالے سے ہم نے نومبر2017 میں پی سی ون بنا کر وفاق کو بھیجا تھا تا حال اس پر کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا اور نہ ہی کوئی پیشرفت کی گئی ہے ہماری کوشش ہے کہ گوادر کے حوالے بلوچستان بورڈ آف انوسٹمنٹ کو فعال بنائیں اس کے لئے کوئی بھی سنجیدہ کوششیں نہ کی گئی جس کی وجہ سے یہ اتنا بڑا شعبہ بھی غیر فعال ہے ہم نے سی پیک کو کامیاب بنانے کے لئے وفاق اور دیگر اداروں وزیراعظم اور وفاقی پلاننگ کمیشن سے رابطے اور تعاون کو فروغ دینا ہے تاکہ لوگوں کے تحفظات کو دور کر کے ان کے حقوق کے تحفظ کے لئے آئینی اقدامات اٹھائے اور تمام منصوبوں پر سست روی کے عمل کو تیز کر کے منصوبوں کومکمل کر کے ان کے ثمرات عوام تک منتقل کر سکے صوبائی کا بینہ کے ایجنڈے میں سی پیک کے حوالے سے مختلف نقاط کو شامل کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے لاء ڈیپارٹمنٹ کو قانون سازی کے حوالے سے ماہرین کی خدمت حاصل کر کے اس پر ڈرافت تیار کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے اور وفاق کیساتھ جو ایشوز ہے انہیں بھی حل کرنے کے لئے رابطہ کر کے ان میں تیزی لائیں گے تاکہ آئینی طریقے سے گواد رکے لو گوں کو اقلیت میں بدلنے سے روکنے کے لئے ان کے حقوق کا تحفظ کر سکیں ہماری کوشش ہو گی کہ ہم گوادر میں آنیوالوں کے لئے قانون سازی کے ذریعی20 سال تک انہیں ووٹ کا حق نہ دیں کیونکہ یہ وفاق سے وابستہ معاملہ ہے پھر بھی ہم بلوچستان اور گواد رکے لو گوں کے حقوق کے حوالے سے تمام قانونی تقاضے پورے کرینگے تاکہ ان کے تحفظات کا ازالہ ہو سکے انہوں نے کہا کہ گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ترمیمی ماسٹر پلان کے حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز اور مقامی لو گوں ان بورڈ لے کر ان مسائل کوحل کرینگے اور وفاق سے بھی رابطہ رکھ کر تمام ایشوز کو خوش اسلوبی سے حل کرینگے انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ فرینڈلی ماحول میں اقدامات کو لے کر آگے بڑھیں اور بیرونی سرمایہ کاروں کو یہاں پر ہر قسم کا آئینی تحفظ دینگے تاکہ انہیں زیادہ سے زیادہ سہولیات دیں اور وہاں یہاں پر پرسکون ماحول میں سرمایہ کاری کریں سرمایہ کاری کے دوران ہر قسم کی رکاوٹ کو دور کرینگے تاکہ بلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر نے کے لئے اپنا کردا رادا کر سکیں انہوں نے کہا کہ بجٹ میں فنڈ جن منصوبوں کے لئے رکھے گئے تھے انہیں تیز کریں گے تاکہ منصوبے مکمل ہوں گوادر کے لو گوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ گوادر کے لو گوں کو میرانی ڈیم سے ایمر جنسی کی صورت میں پانی کی فراہمی کے لئے پائپ لائن بچا رہے ہیں کیونکہ گوادر کے لو گوں کو ان کے اپنے وسائل جس میں اکڑا ڈیم اور شادی کور ڈیم سے پانی دینگے 2012 میں وفاق کی جانب سے گواد رکے لئے پانی کی فراہمی کا منصوبہ بنایا گیا تھا جو سیاسی بنیادوں پر التواء کا شکار ہو گیا لیکن ہم ان منصوبوں کو سیاست کی نظر نہیں ہونے دینگے بلکہ انہیں مکمل کرینگے ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت کی تبدیلی کے بعد مجھے امید تھی کہ وزیراعظم ہمیں مبارکباد دیں گے پھر میں نے فون کیا تھا تا حال انہوں نے رابطہ نہیں کیا لیکن بلوچستان کے حقوق کے حصول کے لئے ہم وزیراعظم ہائوس جائیں گے اگر ملاقات نہ کرنے دیں تو وزیراعظم ہائوس کے باہر بیٹھ جائیں گے کیونکہ وہ شریف النفس انسان ہے اور پورے پاکستان کے وزیراعظم ہے پولیس کے شہداء کے معاوضے میں اضافے اور اپ گریڈیشن کے حوالے سے ہماری کوشش ہے کہ پولیس کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دیں کیونکہ پولیس عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے قربانیاں دے رہے ہیں امن کی بحالی کے لئے انہیں جو بھی وسائل چاہئے وہ دینگے ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ ساڑھے چار سالوں کے دوران سی پیک کے حوالے سے کوئی کام نہیں ہوا ہے ڈومیسائل اور لوکل کے حوالے سے حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے کام کر رہے ہیں تاکہ قانونی ماہرین کی رائے کے بعد اس حوالے سے قانون سازی کر سکیں انہوں نے کہا کہ توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لئے کول پلانٹ کا جائزہ لیں گے اگر اس سے ماحولیاتی آلودگی پھیلنے کا اندیشہ ہوا تو اس پر کام کرینگے ایران سے بجلی لینے کے حوالے سے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے ایسا نہ ہو کہ بجلی لے لیں اور بعد میں اس کو بار بار منقطع کریں جس سے مسائل میں مزید اضافہ ہوں ریکوڈک اور سیندک کے حوالے سے پوچھے گئے سوال میں انہوںنے کہا کہ یہ وفاق سے منسلک معاملہ ہے سابق حکومت نے انہیں تحریری طور پر اجازت دی تھی لیکن ہماری کوشش ہے کہ اس کا ازسر نو جائزہ لینے کے لئے ہم وفاقی حکومت سے اس معاملے کو اٹھائیں گے تاکہ ہم بلوچستان کے حقوق کے حصول کا دفاع کر سکیں اور صوبے کے وسائل کو حاصل کر کے انہیں بلوچستان کے عوام کی تعمیر وترقی پر خرچ کر سکیں۔