چیف جسٹس سے کل ملاقا ت ہوگی، چیئرمین سینٹ رضا ر بانی

منگل 23 جنوری 2018 22:46

چیف جسٹس سے کل ملاقا ت ہوگی، چیئرمین سینٹ رضا ر بانی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2018ء) چیئر مین سینٹ میاں رضا ربانی نے سینٹ ارکان کو بتایا کہ 13جنوری کو انہوں نے سپریم کورٹ آف پاکستان کو ایک خط لکھا جس میں کیسز کو جلد نمٹانے کا ذکر کیا اور عدالتی اصلاحات کی بات کی گئی۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس سپریم کورٹ نے جواباً چیئر مین سینٹ سے ملاقات کی استدعا کی تاکہ تفصیلی بات چیت کی جا سکے۔ میاں رضا ربانی نے کہا کہ چونکہ ان دنوں سینٹ کا سیشن نہیں تھا لہذا انہوں نے قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف سے بات چیت کر کے ان سے ملاقات طے کی گئی۔ لہذا انکی ملاقات چیف جسٹس سپریم کورٹ سے آج (بدھ ) کو 2بجے طے کی گئی ہے۔(علی/شمیم محمود)

متعلقہ عنوان :