پنجاب پولیس کے سینئر افسران نے زینب زیادتی کیس میں عمران نامی شخص کو گرفتار کرنے کی اطلاع دی ہے، رحمن ملک

منگل 23 جنوری 2018 22:46

پنجاب پولیس کے سینئر افسران نے زینب زیادتی کیس میں عمران نامی شخص کو ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2018ء) چیئر مین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمن ملک نے سینٹ کو بتایا کہ ایک گھنٹہ قبل پنجاب پولیس کے سینئر افسران نے خبر دی ہے کہ قصور میں زینب زیادتی کیس میں اس کے ہمسائے عمران نامی شخص کو گرفتار کیا گیا ہے جس کا ڈی این ای99فیصد میچ کر گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس اسے لیبارٹری لے گئی ہے تاکہ 1فیصد کا شک بھی دور ہو سکے ۔ رحمن ملک نے پنجاب پولیس کو انکی کارکردگی پر داد دی اور کہا کہ انصاف ہو گا۔۔

متعلقہ عنوان :