وفاقی وزیر سعد رفیق (کل) راولپنڈی اور کوہاٹ کے لئے کوہاٹ ایکسپریس کا افتتاح کریں گے

منگل 23 جنوری 2018 22:46

وفاقی وزیر سعد رفیق (کل) راولپنڈی اور کوہاٹ کے لئے کوہاٹ ایکسپریس کا ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2018ء) وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق (کل) بدھ کو راولپنڈی اور کوہاٹ کے درمیان کوہاٹ ریلوے سٹیشن میںکوہاٹ ایکسپریس کا افتتاح کریں گے۔ کوہاٹ ایکسپریس سروس جولائی 2013ء میں معطل کر دیا گیا تھا اور اب اپ گریڈیشن کے بعد دوبارہ بحال کیا جا رہا ہے۔ ٹرین سروس سے کوہاٹ راولپنڈی کے راستے ملک کے دیگر حصوں کے ساتھ منسلک ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

اس نئے ریل کار کی سات کوچز ہوں گی جبکہ پرانی ریل کار پانچ کوچز پر مشتمل تھی۔ حکام کا کہنا ہے کہ ریل کار سروس کی بحالی اور اپ گریڈیشن پر تقریباً 35 کروڑ روپے خرچ کئے جا چکے ہیں۔ کوہاٹ کینٹ ریلوے سٹیشن، ترنول، بوسال اور جنڈ ریلوے سٹیشنوں کو بھی اپ گریڈ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان ریلوے نے فتح جنگ، گوگان، فقیر حسین شہید، بابری بانڈا میں ایک کروڑ 90 لاکھ روپے کی لاگت سے سگنل کا نظام بھی اپ گریڈ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :