چیف جسٹس سے اپیل ہےکہ ملزم کوچوک میں پھانسی دینے کا حکم دیں،شہبازشریف

ڈی این اے ٹیسٹ 100فیصدمیچ کرگیا،قصورکی زینب کاقاتل گرفتارکرلیا،ملزم کانام عمران،عمر24سال ہے ،زینب کاقاتل سیریل کلرہے، مردان میں عاصمہ اورسندھ میں نقیب اللہ کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے بھی حاضر ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب کی پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 23 جنوری 2018 20:57

چیف جسٹس سے اپیل ہےکہ ملزم کوچوک میں پھانسی دینے کا حکم دیں،شہبازشریف
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 جنوری 2018ء) : وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے قوم کومبارکباددیتے ہوئے کہا ہے کہ چیف جسٹس سے درخواست ہے کہ ملزم کوچوک میں پھانسی دینے کاحکم دیں،ڈی این اے ٹیسٹ 100فیصدمیچ کرگیا،قصورکی زینب کاقاتل گرفتارکرلیا،ملزم کانام عمران،عمر24سال ہے ،زینب کاقاتل سیریل کلرہے، مردان میں عاصمہ اورسندھ میں نقیب اللہ کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے بھی حاضر ہیں۔

انہوں نے آج یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ زینب کے والد کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں۔زینب بیٹی کودرندگی سے قتل کیا گیا۔زینب کا قاتل گرفتارہوگیا ہے۔قوم کومبارکباد پیش کرتاہوں۔عمران نام ہے۔ 24 سال عمر ہے ،زینب کاقاتل سیریل کلرہے۔1150افرادکی ڈی این اے فرانزک کی گئی جس میں یہ درندہ سامنے آگیا ہے۔

(جاری ہے)

پولی گرافک میں پانچ فیصد تک سچ جھوٹ کا چانس رہ جاتاہے۔

لیکن ڈی این اے میں کوئی ابہام نہیں رہتا۔پولی گرافک ٹیسٹ میں درندے نے سب جرام کااعتراف کیا۔انہوں نے کہاکہ جے آئی ٹی ٹیم ،اور ایم آئی ،آئی ایس آئی ،آئی بی ،سپیشل برانچ ،نادرا،فرانزک لیب،میڈیا سمیت سب نے بڑی جدوجہد کی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ بھیڑیانما درندہ گرفتارہوگیا،پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا۔انہوں نے کہاکہ اگرمیرابس چلے اور میرادل چاہتاہے کہ چوک میں لٹکا کرسرعام پھانسی دوں۔

انسداد دہشتگردی عدالت میں کیس جائے گا۔انہوں نے کہاکہ چیف جسٹس سے درخواست ہے کہ اس کاروزانہ کی بنیادپرکیس چلنا چاہیے۔ اگرقانون اجازت دیتاہے توقوم اور زینب کے والد کے مطالبے کے مطابق اس درندے کوچوک چوراہے میں پھانسی دینے کاحکم دیاجائے۔انہوں نے کہاکہ اس طرح بھیڑیے کوسرعام پھانسی دینے کیلئے قانون میں بھی تبدیلی کرنی پڑے توکی جائے۔

جس طرح اس درندے سے معصوم زینب کوکچلا قانون میں بے رحمی اور آہنی ہاتھوں کے ساتھ اس کوکچل دے۔ شہبازشریف نے کہاکہ مال روڈ سمیت سیاسی تماشا جولگایا گیا میں ان سے کہناچاہتاہوں کہ لاشوں پرسیاست مت کریں ۔آؤمل بیٹھیں ،ایک لڑی کی طرح مل بیٹھیں ۔قوم کامل کردکھ بانٹیں۔انہوں نے کہاکہ مردان میں عاصمہ کے ساتھ جس طرح درندگی کانشانہ بنایاگیا۔میں خیبرپختونخواہ حکومت سے بھی درخواست کرتاہوں کہ ہماری پنجاب کی فرانزک لیب میں آپ کی مددکریں گے۔اسی طرح سندھ حکومت نقیب اللہ کیلئے جوبھی مددہے ہم کریں گے۔