وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے بھی زینب کے قاتل کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کر دیا

muhammad ali محمد علی منگل 23 جنوری 2018 20:57

وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے بھی زینب کے قاتل کو سرعام پھانسی دینے ..
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 جنوری 2018ء) وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے بھی زینب کے قاتل کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے لاہور میں قصور کی ننھی زینب کے والد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ننھی بچی کے قاتل عمران نامی شخص کو گرفتار کرنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے مزید کہا ہے کہ ان کا بس چلے تو وہ زینب کے قاتل کو ابھی سرعام چوراہے پر پھانسی پر لٹکا دیں۔ شہباز شریف نے مطالبہ کیا ہے کہ عدلیہ زینب کے قاتل کو سخت سے سخت سزا دے۔ زینب کے قاتل کو سرعام پھانسی کی سزا دے کر نشان عبرت بنا دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :