زینب کا قاتل لواحقین کے سامنے رہ کر بھی سب کی آنکھوں میں دھول جھونکتا رہا

ملزم عمران اپنی سیاہ کرتوتوں کو چھپانے کے لیے جنازے میں بھی شریک ہوا اور احتجاج میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 23 جنوری 2018 20:54

زینب کا قاتل لواحقین کے سامنے رہ کر بھی سب کی آنکھوں میں دھول جھونکتا ..
قصور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 23جنوری2018ء ):زینب کا قاتل لواحقین کے سامنے رہ کر بھی سب کی آنکھوں میں دھول جھونکتا رہا۔ملزم عمران اپنی سیاہ کرتوتوں کو چھپانے کے لیے جنازے میں بھی شریک ہوا اور احتجاج میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا.تفصیلات کے مطابق معصوم زینب کا قاتل عمران انتہائی چالاک نکلا ۔

(جاری ہے)

پہلے خود ہی زینب کو اغوا کیا اور خود ہی زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کردیا۔جب کیس منظر عام پر آیا تو لواحقین کا ہمدرد بن کر سب کی آنکھوں میں دھول جھونکتا رہا۔ملزم عمران زینب کے جنازے میں بھی شریک رہا اور قصور میں ہونے والے احتجاج میں بھی بڑھ چڑھ کے شریک ہوا لیکن آخر کار قانون کی گرفت میں آ ہی گیا۔