وزیراعلی پنجاب نے مردان میں زیادتی کے بعد قتل کر دیے جانے والی بچی عاصمہ کے قاتل کو گرفتار کرنے کیلئے پنجاب فرانزک لیب کی خدمات فراہم کرنے کی پیش کش کردی

muhammad ali محمد علی منگل 23 جنوری 2018 20:45

وزیراعلی پنجاب نے مردان میں زیادتی کے بعد قتل کر دیے جانے والی بچی عاصمہ ..
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 جنوری 2018ء) وزیراعلی پنجاب نے مردان میں زیادتی کے بعد قتل کر دیے جانے والی بچی عاصمہ کے قاتل کو گرفتار کرنے کیلئے پنجاب فرانزک لیب کی خدمات فراہم کرنے کی پیش کش کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پنجاب شہباز شریف کی جانب سے لاہور میں زینب کے والد کیساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ننھی پری کے قاتل کو گرفتار کر لیے جانے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

شہباز شریف نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیاسی جماعتوں سے اپیل کی کہ ایسے کیسز میں آئندہ کبھی سیاسی پوائنٹ اسکورنگ نہ کی جائے۔ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ جیسے قصور کی زینب ان کی بچی تھی ویسے ہی مردان کی عاصمہ بھی ان کی اپنی بچی ہے۔ وزیراعلی پنجاب نے مردان میں زیادتی کے بعد قتل کر دیے جانے والی بچی عاصمہ کے قاتل کو گرفتار کرنے کیلئے پنجاب فرانزک لیب کی خدمات فراہم کرنے کی پیش کش کردی ہے۔ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے یہ پیش کش خیبرپختونخواہ حکومت کو کی ہے۔

متعلقہ عنوان :