زینب کے قاتل کو ہمارے حوالے کیا جائے ہم خود اسے قتل کریں گے

زینب کے قاتل کی ماں بھی میری بیٹی کے قتل کی ذمہ دار ہے ، اسے بھی لٹکایا جائے،زینب کی والدہ کا مطالبہ

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 23 جنوری 2018 20:38

زینب کے قاتل کو ہمارے حوالے کیا جائے ہم خود اسے قتل کریں گے
قصور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 23جنوری2018ء ):زینب کی والدہ نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ زینب کے قاتل کو ہمارے حوالے کیا جائے ہم خود اسے قتل کریں گے ، زینب کے قاتل کی ماں بھی میری بیٹی کے قتل کی ذمہ دار ہے ، اسے بھی لٹکایا جائے۔ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق زینب قتل کیس کے مرکزی ملزم عمران کا ڈی این اے میچ کر گیا ہے جس کے بعد ملزم کی سزا کے حوالے سے مختلف مطالبات سامنے آرہے ہیں ۔

اس موقع زینب کی دکھی والدہ نے پر درد لہجے میں کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ زینب کے قاتل کو آج رات ہی سزا دی جائے۔ زینب کے قاتل کو میرے حوالے کیا جائے ۔ہم اسے خود اپنے ہاتھوں سے قتل کریں ۔انکا کہنا تھا کہ میری بیٹی کے ساتھ جو بیتی وہ میں جانتی ہوں ،ملزم کی ماں بھی اس میں ملوث ہو گیاسے بھی لٹکایا جائے۔