کراچی، حیدرآباد سمیت سندھ کے شہری علاقوں سے امیدوار کھڑے کریں گے، کارکنان انتخابات کی تیاریاں کریں، ڈاکٹر سلیم حیدر

منگل 23 جنوری 2018 22:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2018ء) مہاجر اتحاد تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر سلیم حیدر نے کہا ہے کہ کارکنان آنے والے انتخابات کی تیاریاں کریں، MIT کراچی ، حیدرآباد سمیت سندھ کے شہری علاقوں سے اپنے امیدوار کھڑے کرے گی تاکہ مہاجروں کو بہتر قیادت فراہم کی جاسکے۔ وہ MIT کے کراچی کے 4ڈسٹرکٹ کے عہدیداروں اور ان کی آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران سے خطاب کررہے تھے۔

اس موقع پر جنرل سیکریٹری ندیم اللہ نے بھی خطاب کیا۔ حیدرآباد کے سینئر فوٹو گرافر شجاع الدین شیخ کے انتقال پر ان کی مغفرت کیلئے خصوصی دعا کی گئی اور مرحوم کے صاحبزدوں سے تعزیت کی گئی۔ ڈاکٹر سلیم حیدر نے کہاکہ MITنظریاتی جماعت ہے اور ہم مہاجروں کو اُن کے جائز حقوق دلانے کیلئے جدوجہد کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

اب وقت آگیا ہے کہ آنے والے انتخابات میں حصہ لے کر مہاجرحقوق کی آواز کو ایوان تک پہنچایا جائے۔

انہوں نے کہاکہ مہاجر عوام سندھ کے شہری علاقوں میں کسی غیر مہاجر کو نہ تو ووٹ دیں گے اور نہ ہی مہاجر حقوق کیلئے کام کرنے والی تنظیموں کے علاوہ کسی اور کا ساتھ دیں گے۔ گزشتہ 35 سالوں میں مہاجرعوام نے جس قدر قربانیاں دی ہیں اس سے یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ اب شہروں میں مہاجر فیکٹر کے علاوہ کسی اور کی دوکانداری نہیں چل سکتی کیونکہ سیاسی او رمذہبی جماعتوں نے مہاجر عوام کو ہر دورمیں مایوس کیا ہے ۔ ماضی میں ان جماعتوں نے مہاجروں کو اپنے ذاتی مقاصد کیلئے استعمال کیا لیکن اب سندھ کے مہاجر MIT کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :