زینب کا قاتل 14 روز کی انتھک محنت کے بعد گرفتار کر لیا گیا ہے، وزیراعلی پنجاب

قاتل کو گرفتار کرنے کیلئے تمام سول اور عسکری اداروں نے مل کر کام کیا، پنجاب فرانزک لیب نے بھی اس سلسلے میں مدد کی، جے آئی ٹی نے بھی دن رات کام کیا، قاتل کا نام عمران ہے جس کی عمر 24 سال ہے، عمران ایک پیشہ ور قاتل ہے: شہباز شریف کی زینب کے والد اور صوبائی وزراء کے ہمراہ پریس کانفرنس

muhammad ali محمد علی منگل 23 جنوری 2018 20:30

زینب کا قاتل 14 روز کی انتھک محنت کے بعد گرفتار کر لیا گیا ہے، وزیراعلی ..
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 جنوری 2018ء) وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے قصور کی ننھی زینب کے قاتل کو گرفتار کر لیے جانے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی جانب سے لاہور میں قصور کی ننھی زینب کے قاتل کی گرفتاری کے حوالے سے پریس کانفرنس کی گئی ہے۔ زینب کے والد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم پنجاب شہباز شریف نے باقاعدہ اعلان کیا کہ قاتل گرفتار کر لیا گیا ہے۔

شہباز شریف نے بتایا ہے کہ زینب کا قاتل 14 روز کی انتھک محنت کے بعد گرفتار کر لیا گیا ہے۔ قاتل کو گرفتار کرنے کیلئے تمام سول اور عسکری اداروں نے مل کر کام کیا۔ خاص کر عسکری خفیہ ادارے آئی ایس آئی کا اس کیس میں سب سے اہم کردار رہا۔ جبکہ پنجاب فرانزک لیب نے بھی اس سلسلے میں مدد کی اور جے آئی ٹی نے بھی دن رات کام کیا۔

(جاری ہے)

جے آئی ٹی کے سربراہ آر پی او ملتان، اسپیشل برانچ کے افسران اور آئی ایس آئی کے افسران بھی قاتل کی گرفتاری کے سلسلے میں مسلسل متحرک رہے اور قصور میں ہی موجود رہے۔

قاتل کی گرفتاری کے سلسلے میں پنجاب فرانزک لیب نے 1100 سے زائد افراد کے ڈی این اے نمونے حاصل کرکے ٹیسٹ کیے۔ شہباز شریف نے مزید بتایا ہے کہ قاتل کا نام عمران ہے جس کی عمر 24 سال ہے۔ عمران ایک پیشہ ور قاتل ہے۔ عمران کے پولی گرافک ٹیسٹ میں تھوڑی اونچ نیچ ہو گئی تھی تاہم ڈی این اے ٹیسٹ کی مدد سے عمران کے قاتل ہونے کی تصدیق ہوگئی۔ زینب کے قاتل نے اپنی تمام درندگیوں کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :