متحدہ عرب امارات سہ ملکی ون ڈے سیریز، یو اے ای نے سکاٹ لینڈ کو 4 وکٹوں سے ہرا کر پہلی فتح کا مزہ چکھ لیا،

رمیض شہزاد کی 121 رنز کی ناقابل شکست اننگز، اشفاق احمد 92 رنز بنا کر آئوٹ، بیرنگٹن اور کوئٹزر کی نصف سنچریاں رائیگاں، رمیض میچ کے بہترین کھلاڑی قرار

منگل 23 جنوری 2018 22:20

متحدہ عرب امارات سہ ملکی ون ڈے سیریز، یو اے ای نے سکاٹ لینڈ کو 4 وکٹوں ..
دبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2018ء) متحدہ عرب امارات سہ ملکی ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز میں یو اے ای نے سکاٹ لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے متواتر تین ناکامیوں کے بعد پہلی فتح کا مزہ چکھ لیا، فاتح ٹیم نے 300 رنز کا ہدف آخری اوور کی پہلی گیند پر 6 وکٹوں پر پورا کیا، رمیض شہزاد نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 121 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی، اشفاق احمد 92 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے، رچی بیرنگٹن کی 90 اور کائل کوئٹزر کی 75 رنز کی اننگز رائیگاں گئیں، رمیض شہزاد میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز کھیلے گئے سیریز کے چھٹے اور آخری میچ میں سکاٹ لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 299 رنز بنائے، بیرنگٹن نے عمدہ بلے بازی کی اور 90 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، کپتان کوئٹزر 75 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے، محمد نوید اور ظہور خان نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، جواب میں یو اے ای نے مطلوبہ ہدف 49.1 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، رمیض شہزاد نے 121 رنز کی دلکش اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی، اشفاق احمد 92 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے، شریف اور واٹ نے دو، دو وکٹیں لیں۔

متعلقہ عنوان :