مسلم لیگ ( ن) کا مشن عوام کی خدمت و ملکی ترقی ہے،طاہر جمیل

منگل 23 جنوری 2018 22:18

فیصل آباد۔23جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2018ء) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری سیاحت میاں طاہر جمیل نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ہمیشہ عوام کی خدمت کو فوقیت دی ہے ، آئندہ الیکشن میں بھی مسلم لیگ ( ن) لیگ ریکارڈ کامیابی حاصل کرے گی ، محمد نواز شریف کا27جنوری کو جڑانوالہ پہنچنے پر ہزاروں کارکنوں فقید المثال استقبال کرکے ثابت کر دیں گے عوام آج بھی ان کے ساتھ اور ان سے والہانہ عقیدت و محبت رکھتے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوںنے پاکستان مسلم لیگ ( ن) یوتھ ونگ کے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ( ن) کا مشن عوام کی خدمت و ملکی ترقی ہے اور ترقی کا یہ سفر قائد محمد نواز شریف اور خادم پنجاب محمد شہباز شریف کی قیادت میں جاری رہے گا ۔